ریڈیو پاکستان کی مشہور شخصیت یاور مہدی انتقال کر گئے

ہماری ویب  |  Jan 19, 2022

آج کے دن کا آغاز پاکستانی صحافت کیلئے کچھ اچھا نہیں ہوا، وہ اس لیے کہ ریڈیو کی مشہور شخصیت یاور مہدی کا انتقال کر گئے۔

یاور مہدی کو ریڈیو کی دنیا کے "آئیکون " تھے۔عظیم براڈکاسٹر یاور مہدی کی نماز جنازہ امام بارگاہ کاظمین سادات کالونی شاہ فیصل میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

یاور مہدی طویل علالت کے بعد آج کراچی میں انتقال کر گئے ہیں، یہ ریڈیو پاکستان مشہور پروگرام بزم طلبہ کے پروڈیوسر بھی رہے اور اسی پروگرام کے زریعے سے انہوں نے کئی شاعر اور ادیب متعارف کروائے۔

یہی نہیں ان کے کئی طلبہ کو آج پاکستان کی بڑی اور نامور شخصیت میں شمار کیا جاتا ہے مثلاََ سینیٹر خوش بخت شجاعت، سینیٹر رضا ربانی اور شاعرہ پروین شاکر (مرحومہ) وغیرہ وغیرہ۔

واضح رہے کہ اپنی خدمات کے سبب یاور مہدی نے سیاسی،علمی اور ادبی حلقوں میں اپنا خوب مقام بنایا اور انہوں نے آرٹس کونسل کراچی کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More