اسکول ہفتے میں کتنے دن کھلیں گے؟ حکومت کا اہم فیصلے پر غور

ہماری ویب  |  Jan 19, 2022

پاکستان میں کرونا کیسز میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ اب تک سامنے نہیں آیا ہے، لیکن کل کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی جانب سے کچھ تجاویز پر غور شروع کر دیا گیا ہے، جس طرح ایس او پیز کے حوالے سے احکامات دیے جا رہے ہیں، بالکل اسی طرح اب تعلیمی اداروں کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

ہو سکتا ہے یہ خبر بچوں کے لیے ایک امید کی کرن ہو، مگر اب جو خبر ہم بتانے جا رہے ہیں وہ والدین کے لیے ضرور اہم ہوگی۔ کمیٹی کی جانب سے تعلیمی اداروں کو ہفتے میں تین دن کھولنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

اگر یہ تجویز قبول کر لی جاتی ہے تو پھر تعلیمی ادارے ہفتے میں تین دن ہی کھلیں گے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کلاسسز کو مختلف دنوں میں بانٹ دیا جائے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More