والدین کے لیے اہم خبر ۔۔ این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اعلان ہوگیا

ہماری ویب  |  Jan 19, 2022

ملک بھر میں کورونا وائرس کی خراب صورتحال کے پیش نظر این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 'نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر' کی جانب سے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کے حوالے سے کہا گیا کہ 10 فیصد سے زائدشرح والے شہروں کے اسکولوں میں 50فیصد بچوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 10فیصد سے زائدشرح پر 12سال سےکم بچوں کی نصف تعداد اسکول جاسکے گی جبکہ 12 سال سے زیادہ عمر والے بچے 100 فیصد طلبا اسکول جائیں گے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بھرپور کورونا ٹیسٹنگ آئندہ 2ہفتے ہو گی جبکہ بلند شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتہ بند رکھےجائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More