مسافر کا ماسک پہننے سے انکار، جہاز کو آدھے راستے سے واپس موڑ لیا گیا

بول نیوز  |  Jan 21, 2022

جہاز میں سوار مسافر کی جانب سے کورونا حفاظتی ماسک پہننے سے انکار، آدھے راستے میں ہی جہاں سے اُڑان بھری جہاز کو وہیں واپس لوٹنا پڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی ائیر لائن نے جمعرات کو میامی سے اُڑان بھری تاہم ایک مسافر کی جانب سے حفاظتی ماسک پہننے کا ضابطہ نہ ماننے پر جہاز کے عملے اور مسافر میں بدمزگی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے جہاز کو آدھے راستے سے ہی واپس لوٹنا پڑ گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے جمعرات کو ائیرلائن حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ پرواز میامی سے لندن جا رہی تھی، تاہم مسافر اورعملے کی بیچ بدمزگی ہونے اور معاملہ حل نہ ہونے پر جہاز کو واپس میامی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔

129 رپورٹ کے مطابق مسافروں اور 14 عملے  کے ارکان کو لے کر روانہ ہونے والے بوئنگ 777 جب واپس میامی ایئرپورٹ پہنچی تو پولیس پہلے سے ہی وہاں موجود تھی۔

پولیس کے بیان کے مطابق جہاز لینڈ کرنے کے بعد ماسک نہ پہننے والے مسافر کو بغیر کسی مزید بدمزگی کے نیچے اتار لیا گیا۔

تاہم امریکی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے بعد اس مسافر پر ہوائی سفر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ائیرلائن انتظامیہ نے کورونا حفاظتی پابندیوں اور ضابطے کو نہ ماننے والے افراد کے بارے میں کہا تھا کہ مسافروں کے ایسے کسی بھی عمل کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا جو وبا سے بچاؤ کے ضوابط کے خلاف ہو اور ان میں ماسک پہننا لازمی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں جن میں مسافروں نے ماسک پہننے سے انکار کیا تھا، جس پرانتظامیہ اور مسافروں میں لڑائی جھگڑے بھی ہوئے

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More