کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی طبیعت ناساز؛ مداحوں سے دعا کی اپیل

بول نیوز  |  Jan 24, 2022

ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی  شادی کے بعد طبیعت ناساز ہو گئی۔

کنول آفتاب نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ اُن کی اور اُن کے شوہر ذوالقرنین سکندر کی طبیعت ناساز ہے، ہم اپنے تمام چاہنے والوں کی دُعاؤں کے منتظر ہیں۔

کنول آفتاب نے کہا کہ ہماری جلد صحتیابی کے لئے بہت ساری دُعائیں کریں۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کا گزشتہ سال اپریل کے آغاز میں دھوم دھام سے نکاح ہوا تھا جبکہ حال ہی میں کنول آفتاب کی رخصتی ہوئی ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More