ملک میں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیااستعمال کرنےوالوں کی رپورٹ جاری

سماء نیوز  |  Mar 04, 2022

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا استعمال کرنےوالوں کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

پی ٹی اے کے اعدادوشمار کےمطابق پاکستان میں 14 کروڑ 40 لاکھ مردوں کے پاس اپنا موبائل فون ہے۔3کروڑ 80 لاکھ خواتین کے پاس ذاتی موبائل فون ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں 65فیصد مرد اور25 فیصد خواتین موبائل فون اور سمز کی مالک ہیں۔

سال 2021میں 52 فیصد مردوں اور47.5خواتین نے فیس بک استعمال کیا۔انسٹاگرام استعمال کرنے والے  مردوں کی  تعداد53.2فیصد رہی جبکہ انسٹاگرام پرخواتین صارفین کی تعداد 46.8فیصد رہی۔

پچھلے برس 58.6فیصد مردوں نے یوٹیوب استعمال کیا اور 41.4 فیصدخواتین صارفین یوٹیوب پررہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مردوں نے 68.8فیصد واٹس ایپ کا استعمال کیا جبکہ واٹس ایپ استعمال کرنے والی خواتین صارفین 31فیصد رہی۔

اس کےعلاوہ پاکستان میں1کروڑ88 لاکھ خواتین کا برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹ ہے جبکہ 5 کروڑ 57 لاکھ مردوں کے پاس برانچ لیس اکاؤنٹس ہیں۔

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد کل آبادی کا 46 فیصد ہے  اور10 کروڑ افراد انٹرنیٹ استعمال کرتےہیں۔ ان میں مرد صارفین کی تعداد 7کروڑ 90 لاکھ (71 فیصد)ہے اورخواتین انٹرنیٹ صارفین کی تعداد2 کروڑ10 لاکھ (21 فیصد ) رہی ہے۔

اس کے علاوہ 98فیصد سے زائد لوگ سوشل میڈیا تک رسائی موبائل فون کے ذریعےکرتےہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More