6 سال سے بچے کو گود میں لینے کے تڑپ رہا تھا، چاہتا تھا اپنی اولاد ہو ۔۔ 3 ایسے خواجہ سراء جن کے ہاں بچے کی پیدائش سے دنیا حیران رہ گئی

ہماری ویب  |  Apr 25, 2022

اولاد ایک ایسا تحفہ ہے جس کے لیے انسان خُدا کا جتنا شکر ادا کرے وہ کم ہے۔ ہر شادی شدہ جوڑا تو بچوں کی خواہش رکھتا ہی ہے۔ لیکن کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ہوں تاکہ ان کا نام آگے بڑھے۔ دنیا جدید ترقی کر چکی ہے۔ جن کے ہاں اولاد نہیں ہوتی وہ آئی وی ایف کا طریقہ کار استعمال کرتے ہیں۔ جس سے ہزاروں خواتین کو ماں بننے میں مدد ملی ہے۔ کوئی خاتون حاملہ ہو تو یہ قدرت کا نظام ہے۔ لیکن اگر کوئی مرد ۔۔۔ تو وہ سب کے لیے ایک سوالیہ نشان بنتا ہے۔ کچھ ایسے خواجہ سراء بھی دنیا میں موجود ہیں جن کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔ آپ کو بھی جان کر حیرانی ہوگی کہ واقعی ایسا کیسے ممکن ہوا؟

خواجہ سراء:

٭ آریان:

مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے ایک خواجہ سراء آریان کے ہاں بھی بچے کی پیدائش ہوئی۔ ان کی ڈرامائی کہانی ہے، یہ پہلے خاتون تھیں۔ ان کو مرد بننے کا شوق تھا، جس کے لیے انہوں نے جنس تبدیلی کے ٹریٹمنٹ کروانے شروع کیے۔ ابتدائی ٹریٹمنٹس یہ کرواچکی تھیں۔ لیکن جب آخری مراحل میں پہنچیں تو معلوم ہوا کہ یہ حاملہ ہیں اور اگر انہوں نے مزید ٹریٹمنٹ اور ہارمونل انجیکشنز لگوائے تو بچے کی جان کے ساتھ ان کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اور اگر بچہ بچ بھی گیا تو یہ مستقبل میں دوبارہ کبھی حاملہ نہیں ہو سکیں گی، لہٰذا انہوں نے مزید ٹریٹمنٹس نہ کروائے اور بچے کی پیدائش پر غور دیا۔ ان کے ہاں 8 پاؤنڈ کا ایک بیٹا پیدا ہوا۔ آریان کے لیے یہ خوشی کا لمحہ بھی تھا اور غم کا بھی کیونکہ اب ان کا جسم مردانہ اور زنانہ خصوصیات کا حامل ہے جس سے کئی پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں۔

٭ ٹریسٹان:

خواجہ سراء ٹریسٹان کے ہاں 2017 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر یقیناً ڈاکٹر حیران ہوئے تھے کہ ایک خواجہ سراء کیسے بچے کی پیدائش کر سکتا ہے۔ لیکن سائنسی اعتبار سے یہ درست ہے اور ایسا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے پیرنٹس نامی ویب سائٹ کو اپنے بچے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ: '' خواجہ سراء ہوں تو کیا ہوا، ماں بن کر بچے کی پرورش کرسکتا ہوں۔ 6 سال سے بچے کو گود میں لینے کے تڑپ رہا تھا، چاہتا تھا اپنی اولاد ہو اور پھر جب خُدا نے مجھے یہ تحفہ دیا تو میں خوش ہوگیا۔ ''

٭ ریبوئین شارپ:

ریبوئین شارپ کے ہاں 2018 میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ ریبوئین اور جے کی شادی کو 3 سال گزر چکے تھے۔ ان کے ہاں اولاد نہیں تھی۔ پھر انہوں نے آئی وی ایف کے ذریعے حمل کی تکلیف برادشت کی اور یوں ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

کیا خواجہ سراء کے ہاں بیٹی پیدا نہیں ہوسکتی؟

دی پیرنسٹ نامی ویب سائٹ پر موجود ریسرچ کے مطابق: '' کوئی بھی خواجہ سراء بچے کی پیدائش تو کرسکتا ہے لیکن بیٹی کی پیدائش ہونا 100 میں سے 1 فیصد ممکن ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین کے اعضاء مردوں سے یکسر منفرد ہیں۔ اور ان کی پیدائش اور افزائش کے لیے ماں یعنی عورت کا ہونا لازمی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More