کیا واقعی خوبانی کھانے سے عمر بڑھتی ہے ۔۔ خوش ذائقہ پھل خوبانی کھانے کے یہ 9 فوائد جانیئے

ہماری ویب  |  May 02, 2022

ہر پھل میں اللہ نے صحت کے خزانے پوشیدہ رکھے ہیں جو انسانی صحت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

انہیں تمام پھلوں میں ایک خوبانی بھی ہے جس کی افادیت سے ہر کوئی واقف نہیں ہوتا۔ تو چلیے جانتے ہیں خوبانی کے چند فوائد کے بارے میں جس کا استعمال آپ کو رکھے گا صحت مند۔

خوبانی متعدد غذائی اجزاء سے مالا مال پھل ہے۔ تازہ خوبانی میں قدرتی شکر، وٹامن اے، وٹامن اے سی، وٹامن اے ای، پوٹاشیم، کیلشیم اور فاسفورس موجود ہوتے ہیں۔

خوش ذائقہ خوبانی سے حاصل ہونے والے بادام میں پروٹین اور چکنائی پائی جاتی ہے جبکہ خشک خوبانی میں بھی پروٹین، فروٹوز، معدنی نمکیات، چونے، فاسفوس، فولاد کے ساتھ کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس موجودہوتے ہیں۔

خوبانی کا طبی استعمال

یہ لذید پھل نظام انہضام میں مثبت ثابت ہوتا ہے۔

نظام ہضم میں خوبانی کا استعمال اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔ اگر صبح نہار منہ 8 سے 10 دانہ لے کر اس کے اوپر لسی پی لی جائے تو نظام ہضم درست رہنے کے ساتھ سینے کی جلن اور قبض کو دور کر دیتا ہے۔

جلدی امراض سے نجات

پھوڑے پھنسیوں سے نجات کے لیے 100 گرام خوبانی، 30 گرام عناب رات کو 300 ملی لیٹر پانی میں بھگو دیں۔ صبح خوب مل کر چھان لیں اور حسب ضرورت مصری ملا کر نہار منہ پی لیں۔ چند دن میں نتائج آنے لگیں گے۔

بھوک کی کمی

عام صحت مند لوگ بھوک کی کمی کی شکایت کرتے ہیں، ان کا معدہ بوجھ محسوس کرتا ہے، پیٹ پھولا رہتا ہے، لہٰذا ان امراض میں ایک پاؤ خوبانی استعمال کریں اور اس کے ساتھ 20 گرام سونف سبز روزانہ استعمال کریں۔

خوبانی کے دیگر فوائد

1- خوبانی ڈکار کو روکتی ہے۔

2- خوبانی کے درخت کے پتے اگر 2 تولہ رگڑ کر پلائے جائیں تو پیٹ کے کیڑے اس سے مر جاتے ہیں-

3- یہ پھل سوزش معدہ اور بوا سیر کے لیے مفید ہے۔

4- جگر کی سختی کو دور کرتی ہے۔

5- اس کے رس کے چند قطرے کانوں میں ڈالنے سے بہرہ پن دور ہوتا ہے اور کان کے درد سے افاقہ ہوتا ہے-

6- نزلہ، زکام ، گلے کی خرا ش اورمنہ کی بد بو دور کرنے کے لیے روزانہ دس دانہ خوبانی ہمراہ گرم پانی استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔

7- جسم میں توانائی پیدا کرتی ہے۔

8- خوبانی کے استعمال سے خون میں حرارت اور حدت پیدا ہوتی ہے۔

9- بعض اطباء لکھتے ہیں کہ خوبانی کھا نے سے عمر بڑھتی ہے۔

چند احتیاط جو ضروری ہیں:

سرد مزاج والے ضعیف اشخاص اور کمزور معدہ والوں کے لیے خوبانی کا استعمال نقصان دہ ہے۔ کھٹی خوبانی استعمال نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے پیٹ میں اپھارہ پیدا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ خوبانی ہائی بلڈ پریشر میں استعمال بالکل نہیں کرنی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More