وزیراعظم کی جاسوسی پر اسپینی خفیہ ایجنسی کی سربراہ برطرف

سماء نیوز  |  May 10, 2022

اسپین میں وزیراعظم کی فون کالز ریکارڈ کرنے پر ملک کی خفیہ ایجنسی کی سربراہ کو برطرف کردیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی نیشنل انٹیلجنس سینٹر (سی این آئی) کی سربراہ پاز استیبان پر وزیراعظم سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کی جاسوسی کا الزام تھا۔

پاز استیبان  گزشتہ ہفتے وزیراعظم اسپین پیڈرو سانچیز کی فون کالز ہیکنگ کی پاداش میں پارلیمانی کمیٹی کے سامنے بھی پیش ہوئی تھیں، اس دوران نیشنل انٹیلجنس سینٹر نے اسپین کی ریاست کیٹلان کے علیحدگی پسندوں کی جاسوسی کا اعتراف کیا لیکن ایجنسی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام عدالت کی پیشگی اجازت سے اٹھایا گیا۔

دوسری جانب مقامی میڈیا کے نمائندوں نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے اس بات کی تردید کی ہے کہ سی این آئی کی سربراہ پاز استیبان نے جاسوسی کے حوالے سے حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔

مذکورہ اسکینڈل اپریل میں اس وقت سامنے آیا تھا جب کینیڈا میں سائبر سیکیورٹی کی نگرانی کے ادارے سٹیزن لیب نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ 2017ء میں آزادی کی ناکام کوشش کے بعد کیٹلان میں علیحدگی پسند تحریک سے وابستہ 60 افراد کے فون جاسوسی کے بدنام زمانہ اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے ٹیپ کئے گئے۔

معاملہ اس وقت زیادہ گبھیر صورتحال اختیار کرگیا جب حکومت نے اعلان کیا کہ اس سافٹ ویئر کے ذریعے وزیراعظم کی فون کالز بھی ٹیپ کی گئیں تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More