گرل فرینڈ سے ملنے کیلیے متعدد بار گاؤں کی بجلی کاٹنے والا عاشق پکڑا گیا

بول نیوز  |  May 14, 2022

بھارتی ریاست بہار میں گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے متعدد بار پورے گاؤں کی بجلی منقطع کرنے والا عاشق گرل فرینڈ سمیت دھر لیا گیا۔

بھارتی چینل نیوز 18 کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع پورنیہ کے گاؤں گنیش پور کی بجلی اکثر بند ہوجاتی تھی جس پر مقامی لوگ پریشان تھے کیونکہ پورا گاؤں اندھیرے میں ڈوب جاتا۔ اِس دوران ایک خاص بات یہ نوٹ کی گئی کہ ہر شام ایک مخصوص وقت پر دو تین گھنٹے کے لیے بجلی بند ہو جاتی تھی جبکہ قریبی علاقے کی بجلی معمول کے مطابق بحال رہتی۔

گاؤں والوں کو اِس معاملے میں الیکٹریشن کے ملوث ہونے کا شک ہوا جس پر اُنہوں نے منصوبہ بنایا کہ بجلی جاتے ہی باہر نکل کر دیکھا جائے اور اگر کوئی بھی مشکوک شخص نظر آئے تو اسے پکڑ لیا جائے۔

اگلی شام معمول کے مطابق بجلی گئی تو گاؤں کے کچھ لوگ باہر نکلے جنہوں نے ایک شخص کو سرکاری اسکول میں داخل ہوتے دیکھا۔ اُنہوں نے اُس کا پیچھا کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اسکول میں داخل ہونے والا شخص وہی مشکوک الیکٹریشن تھا اور اس کی گرل فرینڈ بھی وہاں موجود تھی۔

الیکٹریشن نے بجلی کاٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر اپنی گرل فرینڈ سے ملتا تھا۔ صورتحال جان کر لوگوں نے اُنہیں پولیس کے حوالے کرنے کی بجائے گاؤں کے سرپنچ اور کونسل ارکان کی موجودگی میں دونوں کی شادی کرا دی۔

مقامی پولیس اسٹیشن کے انچارج وکاس کمار آزاد نے معاملے کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہیں اس واقعے کا علم ہے مگر کوئی شکایت سامنے نہ آنے پر جوڑے کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں1 hour agoشمالی کوریا میں کووڈ انفیکشن کی تصدیق کے بعد وائرس سے اولین اموات

شمالی کوریا سے کووڈ انفیکشن کی پہلی مرتبہ تصدیق کے بعد اب...

12 hours agoنیو دہلی، خوفناک آتشزدگی، 26 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

مغربی دہلی میں منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک تجارتی عمارت میں...

15 hours agoبھارت میں سوگ؛ اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے سے اربوں روپے ڈوب گئے

بھارت میں اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے...

16 hours agoبلیک کوبرا کو پانی پلانے کی وڈیو وائرل

بھارت میں بلیک کوبرا کو گلاس کے ذریعے پانی پلانے کی وڈیو...

19 hours agoکرناٹک میں تبدیلی مذہب کے خلاف قانون کو جلد نافذ کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کی تیاری

بھارتی ریاست کرناٹک میں تبدیلی مذہب کے خلاف قانون کو جلد نافذ...

19 hours agoمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان انتقال کرگئے

یو اے ای کے صدر اور ابوظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More