گھر میں ٹی وی تک نہیں تھا، بچپن میں کبھی پیسے نہیں دیکھے، پنکج ترپاٹھی کا انکشاف

بول نیوز  |  May 14, 2022

بھارت کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے کہا ہے کہ انہوں نے بچپن میں کبھی پیسے نہیں دیکھے اس لئے انہیں پرتعیش زندگی گزارنے کی چاہت نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ کی نامور فلموں مرزاپور، گینگ آف وسیع پور، سنگھم اور دبنگ جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کر کے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے بالی وُڈ اداکار پنکج ترپاٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بچپن میں کبھی کبھار ہی نقد پیسے دیکھے تھے اور ان کے گھر میں ٹی وی تک نہیں تھا۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق پنکج ترپاٹھی نے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں پیسے کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے اور ان کا خیال ہے کہ خوشحال زندگی گزارنے کے لیے ’فضول‘ یا ’اضافی‘ پیسے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

یہی نہیں بلکہ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم انڈسٹری کا مقبول چہرہ بن جانے کے باوجود انہیں لگتا ہے کہ وہ کبھی بھی بڑا گھر خرید نہیں سکیں گے اور نہ ہی کبھی وہ پرتعیش زندگی گزارنے کے اہل ہو سکیں گے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ چوں کہ وہ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد کسان تھے اور انہوں نے بچپن میں کبھی کبھی نقد پیسے دیکھے تھے، اس لیے انہیں پیسے کی اہمیت کا اندازہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں ٹی وی تک نہ تھا اور وہ انتہائی سادہ زندگی گزارتے تھے۔

اداکار نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کئی سال سے ممبئی جیسے شہر میں رہ رہے ہیں مگر کبھی انہیں پرتعیش زندگی گزارنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں ایسا لگتا ہے کہ اب وہ اچھی گاڑی خریدنے کے لیے قرض لیں گے۔

پنکج ترپاٹھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اس حال میں خوش زندگی گزاری، جو زندگی ان کے پاس تھی اور انہیں وقت، دولت اور زندگی کی اہمیت کا علم ہے۔

یاد رہے کہ پنکج ترپاٹھی نے 2004 میں بالی وُڈ فلم ’رن‘ میں مختصر کردار ادا کرکے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ 2006 میں ’اومکارا‘ میں بھی دکھائی دیئے تھے۔

ابتدائی طور پر فلموں میں معاون اور مختصر کردار ادا کرنے کے بعد پنکج ترپاٹھی نے 2012 میں ’گینگ آف وسیع پور‘ میں اداکاری سے شہرت کی بلندیوں کا سفر طے کرنا شروع کیا۔

اداکار منفی کرداروں یا برے لوگوں کے اہم کارندے کے کرداروں کے لیے فلم سازوں کی پسندیدہ شخصیت بنے اور یوں پنکج ترپاٹھی کو ان چند بالی وڈ اداکاروں میں شمار کیا جانے لگا جن کی اداکاری کو نیچرل قرار دیا جاتا ہے۔

جبکہ مرزا پور میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر پنکج ترپاٹھی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں بےحد مقبولیت حاصل ہوئی۔

مزید پڑھیں28 mins agoعامر لیاقت کا ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ

حال ہی میں تیسری بیوی سے علیحدگی اور برہنہ ویڈیو وائرل ہونے...

52 mins agoصبا قمر کی نئی فلم کے گانے ’پانی’ کا ٹیزر جاری

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی آنے والی فلم ‘کملی’...

1 hour agoگلوکارہ نیہا ککڑ کے شوہر کا ہوٹل میں قیمتی سامان چوری ہوگیا

بھارت کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ کے شوہر کا آئی فون اور...

1 hour agoصبا قمر کو کس نے شادی کی پیشکش کر دی؟ اداکارہ دنگ رہ گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں...

2 hours agoلیجنڈری اداکارہ ممتاز نے کیا غیر ازدواجی تعلقات کا انکشاف

بولی وُڈ کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز نے حال ہی میں اپنی زندگی...

2 hours agoبھارتی مداح نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

علی ظفر پاکستان کے معروف ترین گلوکار ہیں اور صرف پاکستان ہی...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More