ایپل کا آئی فون کے نئے ماڈلزمیں اہم تبدیلی کا اعلان

بول نیوز  |  May 15, 2022

آئی فون کودنیا بھرمیں شان وشوکت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اگر آپ گھر سے باہر یا کسی ایسی جگہ موجود ہوں جہاں آپ کے فون کی بیٹری ختم ہوجائے تو اس وقت سب سے اہم مسئلہ چارجر یا چارجنگ کیبل کی شکل میں سامنے آتا ہے۔ 

اسمارٹ اورفیچرفون بنانے والی تقریبا ہرکمپنی اپنی ڈیوائسز میں ایک ہی جیسا چارجنگ پورٹ فراہم کرتی ہے، جسے اب تھوڑی جدیدیت کے ساتھ USB Type-C  کا نام دے دیا گیا ہے۔

ایپل اپنے صارفین کے اس اہم اوردیرینہ مسئلے کومد نظررکھتے ہوئے آئی فون کے نئے ماڈل میں USB Type-C  چارجنگ پورٹ کی جانچ کررہی ہے۔

بلوم برگ میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایپل نے اپنے ہینڈ سیٹ کے ڈیزائن میں اس اہم تبدیلی پر کام شروع کردیا ہے۔ تاکہ ٹائپ سی پورٹ کے حامل آئی فون 2023 تک صارفین کو مل سکیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طورپرایپل آئی فون 15 سیریزکو ٹائپ سی پورٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

اس بابت ایپل کا کہنا ہے ہم ایسے ایڈاپٹرکی تیاری پرکام کررہے ہیں جومستقبل میں آنے والے آئی فونزکوموجودہ لائٹننگ کنیکٹرزکے لیے ڈیزائن کردہ ایسیسریزکے ساتھ کام کرنے کا اہل بنائے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایپل نے باقاعدہ طورپرآئی فون کے چارجنگ پورٹ میں تبدیلی اوریوایس بی ٹائپ سی کنیکٹویٹی کے حامل ایڈاپٹرزکی تیاری پرکام شروع کردیا ہے۔

ٹیکنالوجی جائنٹ کی جانب سے میک بک اورآئی پیڈ کے ماڈلزآئی پیڈ پرو، آئی پیڈ ایئراورآئی پیڈ منی میں پہلے ہی USB Type-C پورٹ فراہم کی جارہی ہے، جب کہ ایئرپوڈزاورایپل ٹی ریموٹ میں لائٹننگ کنیکٹراستعمال کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایپل اپنی چارجنگ پورٹ میں تبدیلی یورپی یونین کی جانب سے دیے جانے والے دباؤمیں کررہا ہے، جس کے تحت یورپی یونین تمام اسمارٹ فون کے لیے ایک یونیورسل چارجرلاگو کرنے پرغورکررہی ہے، اس بابت یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام ڈیوائسزمیں ایک اسٹینڈرڈ چارجرسے برقی فضلے میں کمی آئے گی،

مزید پڑھیں3 hours agoخنزیر کا دل پانے والے شخص کی موت کس وجہ سے ہوئی؟

ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں پہلی بار خنزیر کا...

24 hours agoجدید موسمیاتی سیٹلائیٹ کی پہلی تصویر جاری

یو ایس نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریشن کے نئے اور جدید موسمیاتی...

1 day agoلاش کی آنکھوں کو دوبارہ زندہ کرنے والے سائنسدانوں کا موت کے حوالے سے بڑا دعویٰ

ایک لاش کی آنکھوں کو زندہ کرنے والے سائنس دانوں نے دعویٰ...

1 day agoجدید ٹیکنالوجی سے عام شرٹ وائرلیس چارجر میں تبدیل

تصویر میں دکھائی دینے والا ایک عام سویٹر ہے لیکن ٹیکنالوجی نے...

2 days agoکیا انورٹراے سی عام اے سی کی نسبت بجلی کم خرچ کرتے ہیں؟

ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تغیرات کی بنا پرہرموسم کی شدت میں اضافہ...

2 days agoکرپٹو کوئین کا نام دنیا کے انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل

یوروپول نے دنیا کی تاریخ میں ہونے والی دھوکہ دہی کی بڑی...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More