گرمی کے موسم میں جِلد کا خیال کیسے رکھیں؟ جانیں

بول نیوز  |  May 16, 2022

آج ہم آپ کواپنی اس اسٹوری میں بتانے جا رہے ہیں کہ کس طرح چند ٹپس آزما کر آپ بھی گرمیوں کے موسم میں اپنی جلد کا بھرپور خیال رکھ سکتے ہیں۔

تو چلیں پھر فوری جان لیتے ہیں کہ وہ کون سی ٹپس ہیں جن کے حیرت انگیز نتائج دیکھ کر آپ بھی روز ان ٹپس کو فالو کریں گے۔

• خود کو سورج سے بچائیں

اپنی جلد کا خیال رکھنے کا ایک سب سے اہم طریقہ یہ ہے کہ اپنے آپ کو دھوپ سے بچائیں سورج کی شعاعیں آپ کو جھائیوں، داغ دھبوں اور دیگر جلد کے مسائل میں ڈال سکتی ہیں ساتھ ہی ان سے اسکن کینسر لاحق ہونے کے خطرات بھی پیدا ہوتے ہیں۔

• سن بلاک استعمال کریں

خود کو سورج کی تیز شعاعوں سے بچانا تو اتنا آسان نہیں کیونکہ ہمیں کسی نہ کسی کام کی وجہ سے سورج کا سامنا کرنا ہی بڑتا ہے، اس لئے سن بلاک کا استعمال لازمی کریں اور جسم کے ہر کھُلے حصے کو سن بلاک لگا گر سورج کی سختی سے بچائیں۔

• چھاؤں میں رہیں

صبح دس بجے کے بعد سے شام 4 تک کوشش کریں کہ باہر نہ نکلیں اور اگر نکلنا بھی پڑے تو سورج کا براہ راست سامنا نہ کریں۔

• سگریٹ نہ پیئیں

سگریٹ آپ کی اسکن کو جلد بوڑھا بناتی ہے، ساتھ ہی آپ کے چہرے پر جھائیاں بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 سگریٹ کے استعمال سے ہمارے جسم میں موجود خون کی رگیں سکڑنا شروع ہو جاتی ہیں، اور ہمارے خون کا رنگ بھی تبدیل ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے ہماری جِلد کی رنگت بھی پیلی پڑنے لگتی ہے اور پھر یہ آہستہ آہستہ کالی ہو جاتی ہے، یہ ہونٹوں کو بھی کالا کرتی ہے اور ہمارے چہرے کی خوبصورتی کو ختم کرتی ہے۔

• اپنی جلد کا نرمی سے علاج کریں

نہانے وقت جلد کو کسی اچھے باڈی واش سے دھوئیں چہرے پر بھی ڈاکٹر کا ہدایت کردہ فیس واش استعمال کریں کوئی ایسا صابن نہ استعمال کریں جس میں کیمیکل کی مقدار بہت زیادہ ہو۔

شیو کرتے ہوئے جلد کا خاص خیال رکھیں، باڈی مساجر سے مساج کریں، نہانے کے بعد اسکن موسچرائزر کا استعمال کریں، جسم کو سر کو چہرے کو کبھی تولیہ سے رگڑیں مت، اس سے جلد خراب ہوگی بلکہ آہستہ اور ہلکے ہاتھ سے جسم کو سکھائیں جبکہ کوشش کریں کہ چہرے پر تولیہ کا استعمال نہ کریں۔

• اچھی اور ہلکی غذاؤں کا استعمال کریں

گرمیوں میں جلد کا خیال رکھنے کے لئے ہمیں اپنے کھانے پینے کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔

اگر ہم ٹھنڈی غذاؤں کا استعمال کریں گے تو معدے کو بھی راحت ملے گی اور جلد کے مسائل بھی کم ہوں گے کیونکہ جلد کے مسائل کا براہ راست تعلق معدے کی گرمی سے ہے اس لئے گرمیوں کی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں زیادہ سے زیادہ تازہ پھلوں کا جوس اور ہری سبزیوں کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیں37 mins agoآم کی سستی گھٹلی کے فائدے ہزار، سر کی خشکی بھگائیں بال خوبصورت بنائیں

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اس کا سبب اگر...

16 hours agoاومیکرون ویریئنٹ کی علامات کے حوالے سے محققین کا انکشاف

ایک نئی تحقیق کے مطابق اومیکرون اور کووڈ-19 کے گزشتہ دیگر ویریئنٹس...

19 hours agoکچے انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ انڈوں سے متعلق اپنی یہ 6 غلط فہمیاں دور کرلیں

کچے انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ انڈوں سے متعلق اپنی یہ...

23 hours agoپودینے کا استعمال آپ کو کن بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؟

ٹھنڈا ٹھنڈا پودینہ نہ صرف ہمارے کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ...

23 hours agoناریل کے پانی کو کس وقت پینا چاہیے؟ جانیں

ناریل کے پانی کو کس وقت پینا چاہیے؟ ناریل پانی پینے کے...

24 hours agoشوگر کے مریض کو شدید گرمی میں کونسے پھل اور سبزیاں دی جائیں؟

کیا آپ کے گھرمیں بھی شوگر کے مریض موجود ہیں تواس شدید...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More