وزیرِ اعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

بول نیوز  |  May 16, 2022

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایا جاری کردی گئیں ہیں۔

اس حوالے سے . وزارتِ داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کو سابق وزیرِ اعظم کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز کی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو سابق وزیرِ اعظم کو ہر حوالے سے بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت. وزیرِ اعظم کی سابق وزیرِ اعظم کو فوری طور پر چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم کی تمام صوبائی حکومتوں کو بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جلسے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی فُول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کوسابق وزیراعظم کیلئے مقررسکیورٹی فورسز کی تعیناتی پرمکمل عملدرآمد کیلئے کہا گیاہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ ہاؤس کی سکیورٹی کیلئے پولیس اورایف سی کے 94اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے 22 جبکہ ایف سی کے 72 اہلکار شامل ہیں۔

اسکے علاوہ خیبرپختونخواہ پولیس کی طرف سے 36، GB پولیس کے 6 اہلکاران کو بھی انکی متعلقہ حکومتوں کی جانب سے سابق وزیراعظم کی سیکورٹی کیلئے تعینات کیاگیاہے۔

‏SMS سکیورٹی کمپنی کے 26اورASKARI سکیورٹی کمپنی کے 9 اہلکار بھی بنی گالا ہاؤس کی سکیورٹی پرمعمورہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی دارالحکومت اسلام آباد سے باہرموومنٹ کے دوران اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں اور23 اہلکار جبکہ رینجرر کی ایک گاڑی اور5 اہلکارانکے ساتھ ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔

وزارت داخلہ کے زیرنگران تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹیابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق معاملات کامسلسل جائزہ لے رہی ہے جبکہ  وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس سلسلے میں واضح ہدایات دے رکھی ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ چند روز سے سابق وزیراعظم عمران خان عوامی اجتماعات میں اپنی جان کوممکنہ خطرات سے متعلق خدشات کااظہار کررہے ہیں، بطور سابق وزیراعظم انکی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ جان کو لاحق ممکنہ خطرات ،سازش اور دیگر معاملات سے وزارت داخلہ اورمتعلقہ اداروں کوآگاہ کریں۔

مزید پڑھیں2 mins agoجس نے بھی عمران خان کو گرفتار کیا اس کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا ، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس نے...

5 mins agoپی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے وکیل کی الیکشن کمیشن کو نوٹس...

13 mins agoماں بیٹی سے زیادتی کا کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر قرار

لاہور ہائی کورٹ نے چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کا کیس...

29 mins agoسینئراینکرپرسن سمیع ابراہیم عدالت میں پیش، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سمیع ابراہیم نےاپنی پٹیشن میں حفاظتی ضمانت...

36 mins agoکاروباری دن کا آغاز، اسٹاک مارکیٹ میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری آغاز کے پہلے دن شدید مندی...

43 mins agoلاہور، تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More