لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں سے منشیات برآمد

بول نیوز  |  May 16, 2022

لاہور ایئرپورٹ پر کی گئی کارروائی میں مسافروں سے منشیات برآمد کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی جانب سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پر مختلف کارروائیاں کی گئیں۔

اے این ایف حکام نے بتایا کہ ملزم مصدق خان جو لاہور سے شارجہ بذریعہ فلائٹ نمبر ER-721 لے جا رہا تھا، ملزم نے چرس بڑی مہارت کے ساتھ ٹرالی بیگ کے ہینڈلز میں چھپائی ہوئی تھی۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی میں ملزم بنام عمران جو لاہور سے بذریعہ فلائٹ نمبر SV-735 بحرین جا رہا تھا اس کے پاس سے بھی سے دوران تلاشی منشیات برآمد کی گئی۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملزم نے تقریبا ایک کلو گرام آئس کو بڑی مہارت کے ساتھ ٹرالی  بیگ میں چھپایا ہوا تھا تاہم ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی  کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں پشاور سے دوحہ جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلی گئی، مسافر عمران کے بیگ سے 10کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ عمران کا تعلق فیصل آباد سے ہیں جو نجی ائیر لائین کے ذریعے دوحہ جارہا تھا۔

مزید پڑھیں16 seconds agoوزیراعظم کی صوبوں کو گندم کی خریداری کا ہدف مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صوبوں کو گندم کی خریداری کا...

2 mins agoجعلی ڈومیسائل کا معاملہ، خواجہ اظہارکی مذاکراتی کمیٹی کے ٹی اوآرطلبی پرمخالفت

جعلی ڈومیسائل بنانے کے کیس میں سماعت کے دوران خواجہ اظہارکی جانب...

9 mins agoپنجاب میں بھی ہیضے کی وبا نے پنجے گاڑ لیے، 500 سے زائد کیسز رپورٹ

صوبہ پنجاب میں بھی ہیضے کی وبا نے پنجے گاڑ لیے ہیں۔...

12 mins agoجو لوگ اس ملک کی ترقی نہیں چاہتے وہ دہشت گردی میں ملوث ہیں، اسماعیل راہو

وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ جو افراد اس...

16 mins agoملک کو سری لنکا نہ بنایا جائے، اعظم سواتی

سابق وزیر ریلوے سینٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک کو...

28 mins agoپی این ایس شمشیر کا عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کا عمان کی بندرگاہ...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More