سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا

سماء نیوز  |  May 18, 2022

پی ڈی ایم اے نے ایک ہفتے کےلیے سندھ کے تمام اضلاع میں ہیٹ ویو کا نیا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں جاری گرمی کی حالیہ لہر ایک ہفتے یا اس سے زیادہ عرصے تک برقرار رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق دادو، سکھر، قمبر شہدادکوٹ،  لاڑکانہ، جیکب آباد، گھوٹکی، شکار پور، خیر پور اور نواب شاہ کے اضلاع میں دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

 حیدرآباد، میرپورخاص، تھر پارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری جبکہ ٹھٹہ اور بدین کے اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ

رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے  ممکنہ صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔

اعلامیے میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے الیکٹرک،  حیسکو اور سیپکو کے چیف ایگزیکٹیوز کو  ہیٹ سٹروک سینٹرز، جنرل ہاسپٹلز اور عام عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More