پاک ویسٹ انڈیز سیریز ملتان منتقل، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے شروع ہو گا

ہم نیوز  |  May 28, 2022

پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کر دی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کے تین میچز منعقد ہوں گے۔ 8,10 اور 12 جون کو کرکٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 5 جون کو ملتان پہنچیں گی۔ دوسری جانب ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر آن لائن میٹنگ بھی ہوگی، جس میں میں ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر ملتان اور سی پی او ملتان شریک ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے لاہور میں شروع ہو گا۔

مہمان ٹیم کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف تمام کھلاڑی بھی یکم جون کو کیمپ جوائن کرلیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More