یہاں آنے کا شکریہ ۔۔ عاطف اسلم کی معذور مداح سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Jun 22, 2022

عاطف اسلم اپنے مداحوں کو کبھی ناراض نہیں کرتے، یہ ہمیشہ ان سے اتنی عاجزی و محبت سے پیش آتے ہیں کہ لوگ دور دور سے ان کے کانسرٹ میں آتے ہیں۔ کل سے سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانسرٹ سے قبل یہ اپنی ایک خصوصی مداح خاتون سے بہت محبت سے مل رہے ہیں جو جسمانی طور پر معذور ہیں اور وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی ہیں۔

عاطف نے خاتون کے ہاتھوں کو چومتے ہوئے ان سے کہا کہ یہاں آنے کا بہت شکریہ، میرے لیے وقت نکالنے کا بہت شکریہ۔

گلوکار عاطف اسلم کا عوامی انداز سب کو بہت پسند آتا ہے۔ اس سے قبل ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کے کانسرٹ کے دوران کسی لڑکی کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تھی، اس وقت بھی عاطف نے لڑکی کی بھرپور حمایت کی تھی اور بعد ازاں کانسرٹ بھی چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More