بغیر دوا اور آپریشن کے حجامہ کے ذریعے جوڑوں کے درد سے نجات حاصل کرنا کیسے ممکن ہے؟

ہماری ویب  |  Jun 23, 2022

"جن لوگوں کو جوڑوں کا درد ہو، شیٹک پین ہو ان کو حجامہ ٹریٹمینٹ لینا چاہئے۔ اس سے درد نہیں ہوتا اور بغیر دوا کے مریض تروتازہ اور آرام محسوس کرنے لگتا ہے۔ حجامہ نہ صرف سنت نبوی ہے بلکہ یہ دنیا بھر میں تحقیق کے بعد مستند مانا جاچکا ہے"

یہ کہنا ہے ڈاکٹر زیرک عامر کا جو ایک مشہور ہربلسٹ اور حجامہ اسپیشلسٹ ہیں۔ ڈاکٹر زیرک عامر کہتے ہیں کہ جوڑوں کے درد کے مریض کو درد کی وجہ سے کئی اور امراض گھیر لیتے ہیں جیسے کہ ذہنی تناؤ اور ڈپریشن وغیرہ کیوں کہ وہ درد کی وجہ سے اپنے روزمرہ کے کام نہیں انجام دے پاتے جس کا نتیجہ ذہنی دباؤ کی صورت نکلتا ہے۔ حجامہ سے جوڑوں کا درد بغیر کسی دوا کے کم کرنے میں مدد ملتی ہے

مستند تھیراپسٹ سے حجامہ کروائیں

حجامہ کے بارے میں ڈاکٹر زیرک نے بتایا کہ کوشش کریں کسی اچھے اور صاف ستھری جگہ سے حجامہ ٹریٹمینٹ کروایا جائے کیونکہ ہر جگہ کھلے چھوٹی چھوٹی دکانوں میں حجامہ کرنے والوں کے پاس زیادہ تر اس حوالے سے کوئی ڈگری یا تجربہ نہیں ہوتا وہ کم. پیسوں میں حجامہ کردیتے ہیں لیکن غیر معیاری اور استعمال شدہ آلات کا استعمال کرتے ہیں۔

کپس کو استعمال کے بعد توڑ کر پھینکیں

آلات کے حوالے سے ڈاکٹر زیرک نے بتایا کہ حجامہ تھیراپسٹ عام بلیڈ نہ استعمال کریں بلکہ سرجیکل بلیڈ استعمال کریں اس کے علاوہ تمام کپس نئے ہوں اور استعمال کے بعد انھیں توڑ کر پھینک دیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More