کراچی میں امریکی قونصلیٹ جنرل اور میگنیفائی سائنس سینٹر کی جانب سے فضائی معیار بہتر بنانے کیلئے اہم مباحثے کا اہتمام

ہماری ویب  |  Jun 23, 2022

کراچی: کراچی میں امریکی قونصلیٹ جنرل اور میگنیفائی سائنس سینٹر (ایم یس سی) ے اشتراک سے 21 جون کو ایک اہم مباحثے کا اہتمام کیا گیا، جس کا موضوع تھا "صاف ہوا کیلئے: آؤ ملکر فضائی معیار کو بہتر بنائیں"۔ مباحثے میں پالیسی سازوں، ماحولیاتی ماہرین، تجارتی سربراہان، سول سوسائٹی کے نمائندگان، سفارتی کمیونٹی ممبران اور دیگر فریقین کو ساتھ بیٹھنے کا موقع حاصل ہوا، تاکہ کمزور فضائی معیار کے اثرات ختم کرنے اور کراچی میں فضائی معیار کو بہتر بنانے کیلئے مختلف فریقین سے ملکر کام کرنے کیلئے نئے راستے تلاش کیئے جائیں، علاوہ ازیں فضائی معیار سے متعلق مقامی چیمپینز کیساتھ کاوشوں کی نشاندہی ہو سکے۔

مباحثے میں امریکی ڈپٹی قائونصل جنرل میٹ یرینس ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نتھاوریاناکس اور پاکستان ایئر کوالٹی انیشیئیٹو کے بانی عابد عمر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر امریکی ڈپٹی قائونصل جنرل میٹ یرینس نے کہا کہ "فضائی آلودگی نہ صرف انسانی صحت، بلکہ ماحولیات اور معیشت کیلئے بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔ اس لیئے آج ہم نے مختلف فریقین کو ساتھ بیٹھنے کا موقع فراہم کیا تاکہ کراچی میں فضائی معیار کی بہتری کیلئے ہرشعبہ جات کیساتھ ملکر کام کرنے کے راستے تلاش کیئے جا سکیں، اس عمل سے انسانی صحت کی بہتری اور پاکستان میں انسداد ماحولیاتی تبدیلی کیلئے خدمات انجام دینے میں مدد حاصل ہوگی۔"

اس موقعے پر داؤد فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید فصیح الدین بیابانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "داؤد فاؤنڈیشن ماحولیاتی بہتری کیلئے جاری کاوشوں کی ہمت افزائی کیلئے اپنے شراکتداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ چاہتے ہیں ہماری فاؤنڈیشن کی جانب سے ایسے منصوبے شروع کیئے جائیں یا جاری منصوبوں کا حصہ بنیں، جو کراچی یا مضافات میں فضائی معیار بہتر بنانے میں مدد فراہم کرسکیں۔ جبکہ میگنیفائی سائنس سینٹر کےڈائریکٹر کرسٹوف ایس سپرنگ کا کہنا تھ کہا "ا ایم یس سی سیکھنے اور معلومات فراہم کرنے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ فضائی آلودگی کے خاتمے اور فضائی معیار کی بہتری سے متعلق معلومات ہمارے مقصد "سائنس سب کیلئے" سے مطابقت رکھتا ہے۔

صحافی عافیہ سلام نے مباحثے میں سربراہی کا کردار ادا کیا، جبکہ آغا خان میڈیکل یونیورسٹی میں کمیونٹی ہیلتھ سائنس کے پروفیسر ظفر فاطمی، پاکستان بزنس کاؤنسل سینٹر فار ایکسیلینس ان رسیپانسیبل بزنس (سی ای آر بی) میں ڈائریکٹر ریسرچ نازش شیخہ، لنکڈ تھنگس کی سی ای او صوفیہ حسنین اور سندھ انوائرنمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ڈائریکٹر نعیم مغل نے پینل مباحثے میں حصہ لیا۔ مباحثے میں شامل گروپ نے فضائی آلودگی کے اثرات اور وسیع تحقیق کی ضروریات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کہ سرکاری و نجی شعبہ جات تبدیلی کیلئے کس طرح اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

امریکی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے حال ہی میں میگنیفائی سائنس سینٹر کو فضائی معیار جانچنے کا سینسر فراہم کیا گیا، تاکہ کراچی میں فضائی آلودگی اور معیار کے بارے میں وسیع معلومات حاصل کی جائے۔ علاو ازیں سینٹر میں آنے والے بچوں کیلئے تربیتی آلات بھی فراہم کیئے گئے ہیں۔ میگنیفائی سائنس کو فراہم کیا گیا یہ سینسر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پوری دنیا میں سفارتخانوں پر نصب کیئے گئے 60 سے زائد ائیر کوالٹی مانیٹرز سے اضافی معلومات اکٹھی کریگا، جن میں سے پاکستان میں پہلے ہی چار مانیٹرز نصب کیئے گئے ہیں۔ ان مانیٹرز سے ملنے والی ریئل ٹائیم آؤٹ ڈور ڈیٹا سے پوری دنیا میں ماحولیاتی آلودگی کے مسائل حل کرنے اور لوگوں کو شفاف فضا مہیا کرنے کیلئے سائنسدانوں اور پالیسی سازوں کی غیرمعمولی مدد حاصل ہوسکے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More