مجھے اچانک شوہر نے بتایا کہ تمھیں کینسر ہوگیا، میرے ساتھ 6 ماہ کا بیٹا تھا اور پھر.. کینسر سے لڑنے والی ماں اپنی زندگی کی تکلیف دہ کہانی سناتے ہوئے روپڑی

ہماری ویب  |  Jun 24, 2022

"میرے شوہر نے بتایا کہ مجھے بریسٹ کینسر ہے اور وہ دوسرے درجے پر پہنچ چکا ہے۔ یہ طے تھا کہ میں زیادہ نہیں جیوں گی۔ میں سوچتی تھی کہ گود میں سویا ہوا 6 ماہ کا بیٹا میرے بغیر کیسے رہے گا"

دل چیر کر رکھ دینے والے یہ خیالات ہیں بھارت کی رہائشی دیپیکا کے۔ دیپیکا کی عمر 26 سال ہے اور وہ چیننئی سے تعلق رکھتی ہیں۔

دیپیکا کہتی ہیں کہ انھیں سینے میں جلن ہوتی تھی جس کے لئے وہ السر کہ دوائیں کھاتی تھیں مگر کچھ عرصے بعد پتا چلا کہ انھیں سینے کا سرطان ہے وہ بھی دوسرے درجے کا۔ اس خبر نے انھیں توڑ کر رکھ دیا کیونکہ وہ حال ہی میں ماں بنی تھیں۔ انھیں پروا تھی تو صرف اپنے بچے کی۔

بیٹےکی خاطر کینسر کو شکست دی

کینسر کی خطرناک اسٹیج پر پہنچ کر دیپیکا نے بیٹے کی محبت میں کینسر سے لڑنے کا فیصلہ کیا اور تکلیف دہ کیمو تھیراپی اور سر کے تمام بال کھو دینے کے بعد وہ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں۔

زندگی کو پریشان ہو کر ضائع نہ کریں

دیپیکا کہتی ہیں اس واقعے سے انھوں نے ایک سب سیکھا ہے کہ کس طرح ہر لمحے کو جینا چاہیے کیونکہ زندگی کبھی بھی ختم ہوسکتی ہے اسے فکروں میں ضائع نہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More