اگر یہ رائٹر نہ ہوتے تو پھر ۔۔ بہروز سبزواری نے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں کیا کہہ دیا کہ ان کے مداح غصے میں آگئے؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Jun 27, 2022

پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے حال ہی انٹرویو میں دیا جس میں انہوں نے پاکستان کے معروف رائٹر اور خبروں میں مشہور رہنے والے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں وہ بات کہی کہ اینکر اپنی ہنسی ہی نہ روک سکا۔

اداکار بہروز سبزواری ڈرامائی دنیا سے ہٹ کر اپنی نجی زندگی میں بہت ہنسمک اور دو ٹوک بات کرنے والے انسان ہیں۔ انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ ڈرامے دیئے اور ایک مقام حاصل کیا۔

حال ہی میں انہوں نے جیو ٹی وی کے پرورگرام میں شرکت کی جن کا انٹرویو کامیڈین و ہوسٹ تابش ہاشمی نے لیا۔ تابش ہاشمی نے بہروز سبزواری سے سوال کیا کہ خلیل الرحمان قمر اگر لکھاری نہ ہوتے جس پر اداکار نے جواب دیا کہ وہ کسی سے پٹ رہے ہوتے۔

سینئیر اداکار کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل چل رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے جواب پر مختلف تبصرے کئے گئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ان سے اس جواب کی امید نہیں تھی، خلیل الرحمان ایک نامور رائٹر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More