پہلے 3 بیٹیاں تھیں اب 4 بچے ایک ساتھ پیدا ہوگئے.. غربت سے پریشان باپ کی داستان

ہماری ویب  |  Jun 28, 2022

ماں باپ بننا یوں تو خوش نصیبی کی بات ہے لیکن اگر والدین غربت کا شکار ہوں تو خوش ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں کی پرورش کے حوالے سے فکرمند ضرور ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا بھارت کے شہر آگرا سے تعلق رکھنے والے منوج اور خوشبو کے ساتھ جن کے ہاں ایک نہیں، دو نہیں بلکہ 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

الٹراساؤنڈ سے صرف جڑواں بچوں کا معلوم ہوا تھا

خوشبو کے ہاں اچانک 4 بچوں کی پیدائش پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے ہیں کیونکہ جب پہلے ان کا الٹراساؤنڈ کیا گیا تھا تو اس میں صرف جڑواں بچوں کا پتہ چلا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگرچہ خوشبو کا آپریشن کیا گیا ہے لیکن چاروں نومولود اور ماں بالکل صحت مند ہیں۔ خاتون نے 3 بیٹیوں اور 1 بیٹے کو جنم دیا ہے

پہلے 3 بیٹیاں تھیں

البتہ بچوں کے والد منوج کا کہنا ہے کہ "میں رکشہ ڈرائیور ہوں۔ پہلے 3 بیٹیاں تھیں اور اب 3 بیٹیاں اور 1 بیٹے کی پیدائش سے میرے 7 بچے ہوگئے ہیں۔ پریشان ہوں کہ ان حالات میں گزر بسر کیسے ہوگی اور بچوں کی اچھی پرورش کس طرح کرپاؤں گا۔ جبکہ بچوں کی پیدائش پر ہونے والا خرچہ بھی ادھار لے کر کیا ہے"

پہلی بار ایسا معجزہ دیکھا ہے

اسپتال کے سینئر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایسا معجزہ ہوتے پہلی بار دیکھا ہے اس لیے ان سے جو ہوسکا منوج کی مدد کے لئے ضرور کریں گے یہاں تک کہ بچوں کے تعلیمی اخراجات میں بھی منوج کی مدد کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More