گائے اچانک رسی چھڑوا کر بھاگنے لگی اور پھر ۔۔ جب گائے ویڈیو بنانے والے لڑکے کے قریب آئی تو پھر کیا ہوا؟ ویڈیو نے سب کو ڈرا دیا

ہماری ویب  |  Jul 01, 2022

عیدِ قرباں آتے ہی سوشل میڈیا پر گائے بیل بکروں کی منفرد و مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر مشہور ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین محظوظ ہوتے ہیں۔

اس بار بھی قربانی کے جانور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن رہی ہے جس میں بچھڑا کسی صورت بیوپاری سے سنبھلنے میں نہیں آتا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کا بیل ایک باڑھے کے میدان میں بھاگم دوڑ لگا رہا ہے جسے دو بیوپاری سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور جو شخص ویڈیو بنا رہا ہے وہ بار بار وعلیکم سلام کہہ رہا ہوتا ہے جو ویڈیو کو مزید دلچسپ بنا رہا ہے۔ لڑکا کہہ رہا ہوتا ہے کہ وعلیکم اسلام بھئی وعلیکم اسلام قریب لے کر آؤ اسے۔

دیکھتے ہی دیکھتے دوڑ لگانے والا بیل ویڈیو بنانے والے شخص کے قریب دوڑتا ہوا آ جاتا ہے اور موبائل فون بھی اُس کے ہاتھ سے گر جاتا ہے۔ گرنے کے بعد ویڈیو بنانے والا لڑکا بولتا ہے "یار تجھ سے ایک بچھڑا نہیں سنبھل رہا یار"۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور لوگ خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More