سادگی سے نکاح کر کے بیٹی کو رخصت کیا ۔۔ وہ پاکستانی کرکٹرز جنہوں نے بیٹیوں کی شادی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے سادگی کے ساتھ کی

ہماری ویب  |  Jul 03, 2022

شادی ایک حسین بندھین اہے اور اگر اس میں سادگی شامل کرلی جائے تو اس میں اللہ کی بے شمار برکتیں شامل ہوجاتی ہیں۔ متعدد افراد جن کو اللہ نے دولت سے نوازا ہوتا ہے اپنے گھر کی شادی کی تقریبات بہت دھوم دھام سے کرتے ہیں کہ کوئی کمی نہ رہ جائے مگر کچھ لوگ ایسے بھی جن کے پاس بہت دولت ہے مگر شادی کی تقریب نہایت سادگی سے منعقد کرتے ہیں۔

آج ہم قومی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کھلاڑی کی بیٹیوں کی شادی سے متعلق بات کریں گے جنہوں نے کرکٹ سے بہت شہرت اور دولت حاصل کی مگر شادی بیاہ کی تقریب میں سادگی اختیار کی جو لوگوں کو بہت پسند آئی۔

محمد یوسف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کپتان اور بلے باز محمد یوسف آج بھی کئی ریکارڈز کے مالک ہیں جنہیں توڑنا آسان کام نہیں۔ ان کی بلے بازی کے چرے بھارت سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ آج بھی محمد یوسف قومی کرکٹ ٹیم میں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے نظر آتے ہیں۔ محمد یوسف نے اپنی بیٹی کی شادی جس طرح کی تھی سب ہی نے دیکھا اور خوب سراہا تھا۔ محمد یوسف نے اپنی بیٹی کی شادی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے سادگی سے کرنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے اپنی دختر کی شادی پر ایک جذباتی پوسٹ بھی شئیر کی تھی جس میں وہ بیٹی کے سر پر دست شفقت رکھے ہوئے تھے۔

محمد یوسف نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ میری گڑیا تری رخصت کا دن بھی آ گیا آخر”سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن۔ ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی۔ میرےآنگن میں ٹھہریں کی تری یادیں تری باتیں۔ لومبارک ہو تمہیں وقت سفراب الوداع۔ جاؤ بابل کے نگر سے اپنے گھر الوداع۔ ”اے مری دختر مری نور نظر اب الوداع۔ محمد یوسف کی بیٹی کی رخصتی پر دیگر کھلاڑیوں نے مبارک باد پیش کی تھیں۔

انضمام الحق

ایک اور مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضام الحق جنہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی مانا جاتاتھا انہوں نے بھی بیٹی کی شادی سادہ انداز سے کی۔

ان کی بیٹی کی شادی نوجوان بزنس مین سے ہوئی تھی۔ نکاح کی تقریب لاہور کے کھوکھر فارم ہاؤس میں کی گئی تھی مگر تقریب کے انعقاد کافی سادہ طرز کا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More