مسجد حرام میں دنیا کا سب سے بڑا ایئرکنڈیشن سسٹم نصب

ہم نیوز  |  Jul 04, 2022

مسجد حرام میں عازمین حج اور نمازیوں کی آرام و راحت کی خاطر جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے’صدارت عامہ برائے حرمین شریفین‘ کی تکنیکی اور آپریشینل امورکی دیکھ بھال کرنے والی ایجنسی نے مسجد حرام میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ نظام نصب کیا ہے۔ اس ایئرکنڈیشن سسٹم کی گنجائش ایک لاکھ 59 ہزار ٹن ہے۔

ایجنسی مسجد حرام میں کولنگ سسٹم کو ہرطرح کے جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے کوشاں ہے اور ان ایئرکنڈیشنروں سے مسجد حرام میں پھیلنے والی ہوا ہرطرح کے جراثیم سے 100 فی صد پاک ہوتی ہے۔

کولنگ سسٹم 159 ہزار ریفریجریشن ٹن تک توانائی استعمال کرتا ہے اور اسے دنیا کے سب سے بڑے کولنگ سسٹمز میں شمار کیا جاتا ہے۔

اس سسٹم کو دو اہم اسٹیشنوں کدی اور شامیہ کے ذریعے توانائی پمپ کی کی جاتی ہے۔ جو دنیا میں سب سے بڑے ہیں: شامیہ پلانٹ سے ایک لاکھ بیس ہزار ریفریجریشن ٹن کی توانائی دی جاتی ہے۔

یہ پلانٹ مسجد حرام سے 900 میٹر کے فاصلے پر ہے۔اجیاد اسٹیشن کی پیداواری صلاحیت 39 ہزار ریفریجریشن ٹن ہے اور یہ 500 میٹر دور ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More