سلمان خان کو جان کا خطرہ، اسلحہ لائسنس جاری

ہم نیوز  |  Aug 01, 2022

بھارتی اداکار سلمان خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر اسلحہ لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق سلمان خان نے دھمکی آمیز خطوط کے بعد تحفظ کے لیے لائسنس کی درخواست دی تھی، جان لیوا دھمکیوں کے بعد سے ہی سلمان خان کی سیکورٹی بڑھانے کے ساتھ ہی لینڈ کروزر کو اپ گریڈ کرنے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔ اداکار کی حفاظت کیلئے گاڑی میں آرم اور بلٹ پروف شیشے لگائے گئے ہیں۔

بالی وڈ اداکار کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکی ملی تھی۔

یاد رہے بھارتی گلوکار اور سیاستدان سدھو موسے والا کے قتل کے بعد  بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو  یہ خط ممبئی کی ساحلی پٹی کے قریب پارک کے بینچ پر ملا ، اس بینچ کی خاص بات یہ تھی کہ  سلمان خان اور سلیم خان  اکثر صبح کی سیر کے بعد  کچھ دیر کے لیے اس بینچ پر بیٹھتے تھے۔

خط میں  لکھا گیا تھا کہ تمہارابھی موسے والا جیسا حال کر دیں گے۔ تاہم یہ دھمکی آمیز خط کس کی جانب سے لکھا گیا ہے اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملیں، ممبئی پولیس نے گمنام خط کی موصول ہونے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا  کے قتل کے الزام میں سامنے آنے والے لارنس بشنوئی گینگ نے چند سال قبل سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی تھی۔ اس کے بعد حال ہی میں لارنس بشنوئی نے دوبارہ اداکار کو راجھستان میں  مارنے کی دھمکی  بھی دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More