شاہین کا ہونے والے سسر کے ساتھ ورک آؤٹ، تصویر وائرل

روزنامہ اوصاف  |  Aug 04, 2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اپنےہونے والے سسر کے ساتھ ورک آؤٹ کی تصویر وائرل ہوگئی۔ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ہونے والے سسر اور سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ’ اصل ورک آؤٹ تب شروع ہوتا ہے جب آپ جم میں لالہ کے ساتھ ہوں‘، شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو ٹیگ بھی کیا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دونوں اسٹارز کو جم کے کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی شاہین اور شاہد آفریدی کی ایک ساتھ کی جانے والی کئی سرگرمیوں کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو چکی ہیں۔The real workout starts when you hit the gym with Lala @safridiofficial pic.twitter.com/4M3briHZyV

— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) August 1, 2022
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More