نصیبو لعل کی لندن میں بیٹے کے ہمراہ لائیو پرفارمنس کی ویڈیو وائرل

روزنامہ اوصاف  |  Aug 04, 2022

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کی معروف گلوکارہ نصیبو لعل ان دنوں لندن میں اپنےکنسرٹ کےلئے موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے بیٹے مراد حسین کے ہمراہ لائیو پرفارمنس کی جو کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کئی دہائیوں سے پاکستان میوزک انڈسٹری میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ نصیبو لعل ان دنوں لندن میں کنسرٹ کیلئے موجو ہیں جہاں گزشتہ روز برمنگھم میں گلوکارہ نے سٹیج پر لائیو پرفارمنس کے دوران اپنے بیٹے مراد حسین کو مداحوں سے ملوایا ۔ نصیبو لعل کے بیٹے مراد حسین نے سریلے انداز میں اپنی والدہ کے ساتھ سٹیج پر پرفارم کیا ۔وائر ل ویڈو میں نصیبو لال اور مراد حسین کو ایک ساتھ پر جوش آوا ز میں گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔    View this post on Instagram           A post shared by Entertainment Pakistan (@epkdaily)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More