پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

ہم نیوز  |  Aug 05, 2022

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے  تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں نامزد چار ملازمین کو طلب کیا گیا جن میں سے تین نے اپنے ابتدائی بیانات قلمبند کرا دیے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملازمین میں عمران خان کے پرسنل سیکریٹری اور پارٹی کا جنرل منیجر فنانس بھی شامل ہیں۔

ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ و دیگر اکاؤنٹ کے علاوہ ملازمین کے سیلری اکاؤنٹ میں بھی آتی رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More