چین کا موسمیاتی تبدیلی سمیت کئی معاملات پر امریکا سے تعاون ختم کرنیکا اعلان

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2022

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)چین نے موسمیاتی تبدیلی اور دہشتگردی کی روک تھام سمیت متعدد معاملات پرامریکا سے تعاون ختم کر نے کا اعلان کر دیا۔چینی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے شدید تحفظات اور سخت مخالفت کے باوجود تائیوان کادورہ کیا اور ون چائنا پالیسی کو پامال کیا۔چینی وزارت خارجہ نے بطور احتجاج امریکا کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور دہشتگردی کی روک تھام سمیت متعدد معاملات پر تعاون ختم کرنے اور فوجی مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔اس کے علاوہ چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی پر پابندی بھی لگا دی جبکہ امریکا نے چین کا اقدام غیرذمہ دارانہ قراردیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل جان کربی نے کہاکہ چین فوجی مشقیں اور بیان بازی ختم کرکے کشیدگی کم کر سکتا ہے ۔جان کربی نے کہا کہ چین سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں سزا دے رہا لیکن حقیقت میں وہ دنیا کوسزا دے رہا ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاوس نے چینی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More