لوئر دیر: ممبر قومی اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ، چار افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Aug 06, 2022

لوئر دیر میں رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت کے قافلے پر فائرنگ ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق فائرنگ سے چار افراد افراد جاں بحق اور ایم پی اے سمیت تین فراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک لیاقت کی حالت تشویش ناک ہے انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملک لیاقت اور ساتھیوں پر حملےکا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہیں۔

انہوں نے شہادتوں پر اظہار افسوس جب کہ زخمی ایم پی اے اور دیگر ساتھیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More