اسلام آباد: شکرپڑیاں میں خواتین کو ہراساں کرنے والے 4ملزمان گرفتار

ہم نیوز  |  Aug 16, 2022

اسلام آباد پولیس نے شکرپڑیاں میں خواتین کو ہراساں کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ویڈیوز بھی برآمد کرلی ہیں، واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں درج ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیوز میں نظر آنے والے تمام ملزمان کی شناخت نادرا کے ذریعے کی جارہی ہے۔ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شکر پڑیاں پر خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ ملزمان کی شناخت کے لئے ویڈیو نادرا کو بھجوائی جارہی ہے۔ ویڈیو میں تمام ملزمان کی شناخت کرکے گرفتار کیا جائے گا۔1/2

— Islamabad Police (@ICT_Police)

;

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا تھا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ ملزمان کی شناخت کے لئے ویڈیو نادرا کو بھجوائی جارہی ہے۔ ویڈیو میں تمام ملزمان کی شناخت کرکے گرفتار کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More