آپ پاکستان آ جائیں یا ہمیں کام کرنے دیں ۔۔ مسلم لیگ ن کی میٹنگ میں نواز شریف ناراض ہو کر چلے گئے

ہماری ویب  |  Aug 17, 2022

پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے جہاں عوام میں غم و غصے کی لہر نے جنم لیا ہے، وہیں اب حکومتی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن میں بھی دوریاں آتی نظر آ رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انصار عباسی کے اسی آرٹیکل کے بارے میں بتائیں گے۔

تحقیقاتی صحافی نے جیو نیوز میں دیے گئے آرٹیکل میں پاکستان مسلم لیگ ن کے حالیہ اجلاس کا احوال بتایا ہے، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اظہار خیال کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ اسلام آباد اور مسلم لیگ لندن کے درمیان قیمتوں کو لے کر واضح فرق سامنے آیا، مسلم لیگ لندن کے نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے میٹننگ میں موجود تھے۔

انصار عباسی کے آرٹیکل کے مطابق مسلم لیگ لندن کے نواز شریف اور اسحاق ڈار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تھے، تاہم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال نازک ہے، معاملات احتیاط سے چلانے کی ضرورت ہے۔

جبکہ میٹنگ کے دوران اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ایک لیگی رہنما کا معاشی فیصلوں کے حوالے سے حکومت پر ن لیگ لندن کا دباؤ نہیں ہونا چاہیے۔ ن لیگ لندن کا موقف تھا کہ حکومت آئی ایم اف سے مزید بہتر معاہدہ کر سکتی تھی۔ اس وقت یہ مشورہ دیا گیا کہ یا آپ پاکستان آئیں اور ذمہ داری نبھائیں یا پھر اسلام آباد کو اپنا کام کرنے دیں۔

انصار عباسی نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ ایسا مباحثہ پہلی بار دیکھا گیا جبکہ ایک ذرائع نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ مسلم لندن کے ساتھ بات چیت میں جو زبان استعمال کی گئی وہ نامناسب تھی جس کی بنا پر نواز شریف میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کی بھی مخالفت کر دی اور کہا میں ایسے فیصلوں میں حکومت کے ساتھ نہیں ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More