پاکستانی آرمی چیف کو UAE کا سول ایوارڈ کیوں ملا اور یہ کسے دیا جاتا ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 17, 2022

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ آرمی چیف کو یہ ایوارڈ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کرنے کے سلسلے میں دیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوادہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جہاں انھیں سب سے بڑا سوال ایوارڈ “آرڈر آف زاید“ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ دینے کے لئے انھیں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے صدارتی محل قصر البحر مجلس میں دعوت دی اور خود جنرل قمر باجوہ کا استقبال کیا۔

ایوارڈ کی اہمیت

واضح رہے کہ یہ ایوارڈ متحدہ عرب امارات کی جانب سے دوست ممالک کے معزز حکام کو دیا جانے والا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ اس سے پہلے یہ ایوارڈ سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز، چین کے صدر شی جن پنگ، امریکی صدر جارج بش، جرمنی کے چانسلر انجیلا مرکل، سعودی وی عہد شہزادہ بن سلمان کے علاوہ اہم عالمی رہنماؤں کو ہی دیا گیا ہے۔

جنرل قمر باجوہ کو اب تک کتنے ایوارڈز مل چکے؟

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ کو اس سے قبل سعودی ولی عہد کی جانب سے میڈل آف ایکسیلینس، بحرینی ولی عہد کی جانب سے آرڈر فرسٹ کلاس ایوارڈ، اردن کی جانب سے آرڈر آف ملٹڑی میرٹ ایوارڈ، روس کی جانب سے شکریہ کا خط اور ترکی کی جانب سے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More