کراچی میں ڈینگی سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Sep 13, 2022

 کراچی میں ڈینگی سے ایک دن میں7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے115کیسزرپورٹ ہوئے، پینتیس کیسز کے ساتھ ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر رہا، رواں سال اب تک نو اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں  کراچی کے ضلع شرقی میں35،ضلع وسطی میں 32،کورنگی میں17،جنوبی میں 21، غربی میں 3، ملیرمیں 4اور کیماڑی میں3کیسزرپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمہ صحت کے مطابق ستمبر کے مہینے میں ایک ہزار 66 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طور پر کراچی سے رواں سال اب تک 3 ہزار 273 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال ڈینگی جاں بحق 9 افرادمیں سے 6کا تعلق ضلع شرقی سے ہےجبکہ ضلع وسطی، جنوبی اور ملیر میں ایک ایک اموات رپورٹ ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More