کیا ایل ای ڈی بلب کی روشنی انسان کو جلدی بوڑھا کر دیتی ہیں؟ ماہرین نے خبردار کردیا

ہماری ویب  |  Sep 21, 2022

ایل ای ڈی بلب کا استعمال کئی طرح سے لوگوں کا فائدہ فراہم کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے بجلی کے بل میں بھی کافی حد تک بچت ہوتی ہے دوسری جانب یہ پورے گھر کو روشن کر دیتا ہے۔

لیکن نئی تحقیق کے مطابق ایل ای ڈی بلب کے نقصانات بھی سامنے آئے ہیں جو انسانی صحت کے لیے متاثر کن ثابت ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سفید ایل ای ڈی بلب کی شعاعوں کے حوالے سے تحقیقات کے بعد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی نیلی روشنی کا زیادہ استعمال انسانی صحت اور ماحول پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر کے سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں کہا ہے کہ ہائی پریشر سوڈیم لائٹس اور سفید ایل ای ڈی جیسی مصنوعی روشنیوں سے بڑی مقدار میں نیلی شعاعیں خارج ہوتی ہیں۔ تحقیق میں اس مصنوعی روشنی میں ایک مماثل سپیکٹرل پایا گیا ہے۔

اگرچہ ایل ای ڈی لائٹنگ زیادہ توانائی کی بچت کرتی ہے اور اسے جلانے میں کم لاگت آتی ہے، لیکن محققین کا کہنا ہے کہ اس سے منسلک نیلی روشنی کی بڑھتی ہوئی تابکاری انسانوں کے لیے خطرناک اثرات کا باعث بن سکتی ہے۔ روشنی کی آلودگی کے اثرات پر پچھلی تحقیق نے نیلی روشنی کی تابکاری کے اثرات کو کم سمجھا ہے۔

نئی تحقیق کے مطابق پچھلی تحقیقات کے سیٹلائٹ ڈیٹا نے نیلی، سبز اور سرخ روشنی کی لہروں کے درمیان مناسب طور پر فرق نہیں کیا۔

تحقیقی مطالعات کے مطابق اگر طویل مدت تک نیلی روشنی کا سامنا کیا جائے تو انسان کے کئی خلیوں پر نقصان دہ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جو انسان کے عمر بڑھنے کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں یعنی انسان جلدی بوڑھا ہونے لگ جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More