افغان ٹیم کا کپتان بھی نمبر ون بن گیا ۔۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، کتنے پاکستانی کھلاڑی موجود ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 28, 2022

آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ نے پاکستانیوں کو مایوس تو کیا ہی ساتھ ہی خوش بھی کر دیا ہے۔

کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے ادارے آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں پاکستان کے صرف دو کھلاڑی ہی جگہ بنا پائے۔

بیٹنگ کی رینکنگ میں پاکستان کے محمد رضوان 861 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ بھارت کے سریاکمار یادو 801 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر تاہم پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 799 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بالنگ کی رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بالر شامل ہی نہیں تھا، آسٹریلوی بالر جوش ہازلووڈ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر ساؤتھ افریقی کھلاڑی تبریز شمسی ہیں۔

جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں آل راؤنڈر کی کیٹیگری میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ بنگلادیش کے ثاقب الحسن دوسرے نمبر پر ہیں۔ تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے معین علی موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More