میری بچی اچانک مرگئی، لیکن 100 بچے زندہ بچ گئے ۔۔۔ ننھی بچی کو ایسا کیا ہوا کہ وہ دنیا سے چلی گئی؟

ہماری ویب  |  Sep 29, 2022

ماں کبھی اپنے بچے کی جدائی کا غم نہیں بھول پاتی چاہے وہ جوان ہو یا نومولود۔ ایسا ہی کچھ اس ماں کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔ ان کے ہاں ایک ننھی بچی کی پیدائش ہوئی جو بالکل نارمل تھی اور اس کا وزن بھی ایک عام صحت مند بچے کے برابر تھا ۔ بچی کی خوراک عام بچوں کے مقابلے زیادہ تھی وہ دن میں 6 سے 7 مرتبہ ماں کا دودھ پیتی تھی لیکن جوں ہی وہ 3 ماہ کی ہوئی اس نے اچانک دودھ پینا چھوڑ دیا۔

کچھ دنوں میں وہ کمزور ہوئی تو ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے جہاں معلوم ہوا کہ وہ کسی فوڈز سنڈروم نامی بیماری میں مبتلا ہے جس میں بچے کو زیادہ سے زیادہ دودھ چاہیے ہوتا ہے۔ اس لئے ڈاکٹر نے ماں کو مشورہ دیا کہ آپ بریسٹ پمپ کا استعمال کریں اور بچی کی زندگی کیلئے دودھ جمع کرنا شروع کردیں۔

خاتون کہتی ہیں: " 3 ماہ کے اندر میری بچی تو سنڈروم سے مرگئی لیکن اس کے لئے جمع کیا گیا 40 لیٹر سے زائد دودھ آئی سی یو میں موجود ان بچوں کے کام آگیا جو جسمانی طور پر صحت مند نہ تھے یا وہ بچے جن کی مائیں مر چکی تھیں اور اب بچے خالص دودھ نہ ملنے کے باعث جینے کی امید چھوڑ رہے تھے۔ "

جوڑے نے مزید بتایا کہ: " جتنا غم اپنی بیٹی کو کھونے کا ہے اس سے کہیں زیادہ 100 بچوں کی جینے کی خوشی ہے کہ خُدا نے ہم سے ہماری جان چھینی تو ہمیں 100 بچوں کا رکھوالا بھی بنا ڈالا۔ "

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More