بلوچستان سے خانہ کعبہ جانے والی بس ۔۔ پاکستان کی واحد بس سروس، جو کربلا سے ہوتے ہوئے مکہ جاتی، دیکھیے

ہماری ویب  |  Oct 01, 2022

کیا کبھی آپ نے حج کا سفر ہوائی جہاز کے بجائے بس سے طے کیا ہے؟ کیوں ہو گئے نا حیران کہ یہ کیسا سوال ہے، جی ہاں یہ کوئی سوال نہیں بلکہ آج سے 40 سال پہلے یہی بس سروس تھی جو حاجیوں کے لیے فائدہ مند تھی۔

دراصل 1970 کے دور میں جب پاکستان میں ہوائی سفر اس حد تک عام نہ تھا اور نہ یہاں مکمل طور پر آپریشنل ہوا تھا، اس وقت حاجی بذریعہ بس سروس، یا سمندر کے راستے ہی حج کا سفر طے کرتے تھے۔

حتیٰ کہ عمرے کے لیے بھی اسی بس سروس کا انتخاب کیا جاتا تھا، اب آپ یہ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ بس سروس، کس طرح پاکستان سے سعودی عرب لے جا سکتی ہے؟

تو جناب یہ بس سروس نیشنل عوامی بس سروس کے نام سے جانی جاتی تھی جو کہ 1970 سے 1976 کے عرصے میں خاصی عام تھی۔ اس بس سروس کا آغاز بلوچستان میں ہوا تھا۔

پاکستان کے صوبے بلوچستان سے نکلنے والی یہ بس کئی دنوں کا فاصلہ طے کر کے حج بیت اللہ پر آ کر رکتی تھی۔

اس بس سروس کا آغاز بلوچستان سے ہوتا تھا، جو کہ بذریعہ افغانستان، ایران، بغداد، نجف شریف، کربلا، بصرہ، روضہ غوث پاک، کویت، سعودی عربیہ، مدینہ منورہ، مکہ معظمہ، حج بیت اللہ پہنچتی تھی۔

یہ ممالک کے نام اسی بس پر لکھے گئے ہیں، جبکہ آگے کوئٹہ میں موجود بس سروس کا پتہ بھی درج ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بس سروس جا سعودی عرب رہی ہے، اور اس کے راستے میں نجف، کربلا سمیت کئی مقدس مقامات بھی آ رہے ہیں، جو کہ یقینی طور پر مسلمانوں کے لیے کسی خوشگوار سفر سے کم نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More