املوک کے بیج کا یہ فائدہ جانتے ہیں ؟ مزیدار جاپانی پھل کے بیج کا ایسا فائدہ جو آپ کو کسی نے نہیں بتایا ہوگا

ہماری ویب  |  Oct 28, 2022

پرسیمنز ،املوک جسے انگریزی زبان میں پرسیمنز کہا جاتا ہے۔ اور پاکستان میں یہ جاپانی پھل کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ یہ پھل انتہائی ذائقے میں لذیذ اور بے شمار فوائد سے لیس ہے۔ اس پھل کی پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بہت زیادہ پیداوار ہے۔

اس پھل کا استعمال جو افراد نہیں کرتے وہ صحت کے بڑے خزانے سے محروم رہتے ہیں۔ جو لوگ وزن گھٹانے کے لیے دن رات کے جتن کرتے ہیں، انہیں املوک ( جاپانی پھل) کا استعمال آج ہی سے شروع کردینا چاہیئے کیونکہ املوک میں 31 گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہوتے ہیں۔جبکہ اس میں فیٹس کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔

اس پھل کو مردانہ قوت کیلئے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے اور مرد حضرات اسے بڑے شوق کے ساتھ کھاتے ہیں۔

1۔ وزن کم کرتا ہے

198 گرام کے درمیانہ سائز کے اس پھل میں صرف 31 گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہیں۔ اس میں فیٹس نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ ان وجوہات کی بناء پر یہ پھل وزن کم کرنے کے خواہش مند لوگوں کے لیے مفید ہے۔

2۔ نظام ہضم بہتر بناتا ہے:

پرسیمن میں موجود فائبر ہاضمہ بہتر بناتے ہیں ۔ اپنی قبض کشا خصوصیات کی وجہ سے یہ لوگوں کے لیے بہترین ہے جو قبض میں مبتلا رہتے ہیں یا جگر کے مسائل کا شکار ہیں۔

3- املوک کے بیج بھی کارآمد

ہیلتھ فیکٹس ویب سائٹ کے مطابق بھنے ہوئے املوک کے بیج سے ذائقہ دار اسنیکس تیار کیئے جاسکتے ہیں۔

4 ۔ صحت مند دل کے لیے

پرسیمن میں موجود پوٹاشیم بلڈپریشر کو کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر کی وجہ سے ہونے والے دل کے مسائل سے بچاتی ہے۔

5 ۔ کینسر

اینٹی اوکسی ڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کی وجہ سے یہ پھل فری ریڈیکل کو ختم کرتا ہے جو سیلز کو نقصان پہنچاکر کینسر کا باعث بن سکتے ہیں ۔ جاپانی پھل میں موجود وٹامن اے اور بیٹیولنگ ایسڈ کینسرسے مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔

6۔ جلد کو چمکدار بنانے کے لیے

پرسیمن کا فیس ماسک جلد کو چمکدار بنانے کے لیے بہترین ہے۔ اس میں وٹامن اے، ای اور کیروٹین کی موجودگی جلد کو قدرتی چمک دیتی ہے۔ چمکدار جلد کے لئے پرسیمن کا گودا چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ بعد دھولیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More