بنا پروں والے فرشتے نظر آتے ہیں اور ۔۔ موت کے قریب چھوٹے بچے کیا منظر دیکھتے ہیں؟ سائنس کا خوفناک انکشاف

ہماری ویب  |  Oct 29, 2022

سوشل میڈیا پر سائنس کے ایسے کئی انکشافات اور تجربے موجود ہیں، جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سائنس کی جانب سے موت کے حوالے سے ایک ایسا انکشاف کیا ہے، جس نے سب کو خوف میں تو مبتلا کیا تاہم حیرانی کا باعث بھی بن گیا ہے۔

1926 میں ڈبلن کے رائل کالج آف سائنس کے پروفیسر سر ولیم بیریٹ کی جانب سے کی جانے والی تحقیق نے انسان کے بارے میں تو موت کے آخری وقت کو بیان کیا ہی تاہم بچوں سے متعلق بھی سب کو چونکا دیا۔

اپنی کتاب "Death Bed Visions." میں لکھا کہ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جب بچے اپنے آخری وقت میں ہوتے ہیں، تو انہیں بنا پر والے فرشتے دکھائی دیتے ہیں، جیسا کہ کتابوں اور آرٹ میں دکھایا جاتا ہے ایک سفید رنگ کے خوبصورت پروں والا فرشتہ۔

تاہم 1970 میں امریکی سوسائٹی برائے فزیکل ریسرچ ڈاکٹر کارلس اوسز نے ایک ایسی ہی ریسرچ کی، جس میں 1000 سے زائد ڈاکٹرز، نرس اور اس عملے کا انٹرویو لیا، جو کہ موت کے منہ میں جانے والے مریض کے پاس ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کئی افراد مذہبی رہنماؤں کو موت کے وقت دیکھتے ہیںِ جبکہ کئی مرحومین اپنے رشتہ داروں کو جو کہ پہلے ہی مر چکے ہوتے ہیں، انہیں موت کے وقت دیکھتے ہیں۔

دوسری جانب کچھ ایسے بھی تھے، جنہوں نے دوست احباب کو آخری وقت میں دیکھا۔

صورتحال یہ بھی کافی دلچسپ بھی تھی جب ڈاکٹر اوسز نے بتایا کہ مرنے والا جب کسی مرحوم کو آخری وقت میں دیکھتا ہے، تو وہ خوف اور ڈر جو ایک انسان میں ہوتا ہے وہ ختم ہو جاتا ہے اور وہ اس سے ملنے کے لیے بے تاب ہو جاتا ہے، وہ وہی مرحوم مرنے والے کو اس دنیا سے لے جانے میں مدد کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More