نکاح بھارت میں ہوا تھا ۔۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کیسے ہوئی تھی؟ شادی سے علیحدگی کی افواہوں تک کا سفر

ہماری ویب  |  Nov 11, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر شعیب ملک اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبر نے مداحوں کو بہت زیادہ افسردہ کر دیا ہے۔

رواں سال پاکستان کی بڑی شوبز شخصیات کے درمیان طلاق کا معاملہ پیش آیا جسے سن کر صارفین پہلے ہی غمزدہ تھے کہ اب کھیلوں کے شعبوں سے وابستہ شعیب ثانیہ کی جوڑی کی طلاق نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کی شادی انتہائی دھوم دھام سے ہوئی تھی تاہم دونوں نے اب علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

دونوں کی ملاقات کب اور کیسے ہوئی تھی اس حوالے سے جانیں گے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی پہلی ملاقات آسٹریلیا میں ہوئی تھی جہاں دونوں ایک دوسرے پر دل ہار بیٹھے تھے۔پھر دونوں کا رشتہ دبئی میں طے ہوا، نکاح بھارت میں ہوا اور ولیمہ پاکستان میں ہوا۔

جوڑے نے رہائش دبئی میں رکھی، پاک بھارت میڈيا نے شادی کی بھرپور کوریج کی، سیالکوٹ سے بارات لے کر شعیب ملک حیدر آباد دکن پہنچے تھے۔

جب دونوں نے اپنی شادی کا اعلان کیا تو تنازعات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا۔

شعیب ملک جب سال 2010 میں ثانیہ مرزا سے شادی کرنے کے لیے بھارت پہنچے تو ان کا استقبال اس الزام کے ساتھ کیا گیا کہ وہ پہلے ہی حیدر آباد، بھارت سے تعلق رکھنے والی عائشہ صدیقی نامی خاتون سے شادی کر چکے ہیں۔

خاتون نے پاکستانی کرکٹر کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں پولیس میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ تاہم یہ بات حقیقت ثابت نہ ہوسکی۔

30 اکتوبر 2018 کو یہ دونوں کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام اذہان رکھا۔ دونوں کھلاڑی شادی کے بعد بھی میدان میں کھیلتے نظر آئے۔ ایک دوسرے کے ساتھ انہوں نے کافی وقت گزارا۔ ثانیہ اکثر پاکستان آتی رہتیں اور شعیب ملک ان سے ملاقات کے لیے دبئی جاتے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More