ایمرجنسی میں سرجری کرنی پڑی ۔۔ شاہین شاہ آفریدی کا آپریشن، قومی ہیرو نے دعا کی اپیل کردی

ہماری ویب  |  Nov 20, 2022

ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا تھا، قومی کرکٹ ٹیم کے بالرز بالخصوص شاہین شاہ آفریدی کے لیے قوم نے خصوصی دعائیں کی تھیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ان کی طبیعت کے حوالے سے بتائیں گے۔

ورلڈ کپ کے فائنل میں انجری کے بعد شاہین آفریدی کافی دھیان رکھ رہے تھے تاہم کھلاڑی کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کی گئی جس نے مداحوں سمیت قوم کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ آج اپینڈیکٹومی ہوا لیکن الحمدللہ بہتر محسوس ہو رہا ہے۔ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں

جبکہ ساتھ ہی شاہین نے اپنی تصویر بھی اپلوڈ کی جس میں وہ مریضوں والے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور آرام کرتے ہوئے ایک طرف دیکھ رہے ہیں۔

اپینڈیکٹومی دراصل ایک سرجری ہوتی ہے، جس کے ذریعے اپینڈکس کو ہٹایا جاتا ہے، جب یہ انفیکشن کا باعث بن جائے تو۔ یہ سرجری ایمرجنسی کی صورت میں کی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More