ہماری دوستی توڑی گئی تھی کیونکہ ۔۔ مادھوری ڈکشت نے کیسے سنجے دت اور سلمان کو آپس میں لڑایا تھا؟ وہ سچ جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Nov 22, 2022

بالی ووڈ ستاروں سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں۔ لیکن کچھ ستارے ایسے بھی ہیں، جن کی دوستی اور لڑائی نے سب کی توجہ حاصل کی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سلمان خان اور سنجے دت کا شمار بھارتی اداکاروں کی اُن فہرست میں ہوتا ہے، جو کہ ماضی میں کافی مقبول فلمیں دے چکے ہیں، جبکہ ان کی دوستی بھی کسی سے کم نہیں تھی۔

دونوں ایک دوسرے پر جان چھڑکا کرتے تھے، سنجے دت تو سلمان خان کو اپنا چھوٹا بھائی تصور کرتے تھے، جبکہ سلمان نے بھی سنجو بابا کو اپنا بڑا بھائی مان ہی لیا تھا۔

لیکن اس دوستی میں دراڑ کی شروعات اُس وقت شروع ہوئی جب سنجے دت کی زندگی پر بننے والی بائیو پک فلم کا اعلان ہوا، جس کی وجہ سے مادھوری ڈکشت کافی پریشان تھیں، کیونکہ ایک وقت ایسا تھا جب مادھوری اور سنجے دت کافی قریب آ چکے تھے۔

مادھوری کو ڈر تھا کہ کہیں سنجے کی زندگی پر بننے والی فلم میں میرا ذکر ہو تو میرا گھر بھی بگڑ سکتا ہے، بس اسی وجہ سے اداکارہ نے سلمان سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ وہ سنجے سے بات کر کے اس فلم کو رکوائے، یا پھر مادھوری والا پارٹ سنسر کر دیں۔

لیکن سنجے دت نے سلمان کی درخواست ماننے کے بجائے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکار کے طور پر رنبیر کپور کو لے لیا، جس پر سلمان خان بھی طیش میں آ گئے کیونکہ رنبیر کپور سلمان خان کی سابقہ دوست کترینہ کیف کے بوائے فرینڈ رہ چکے ہیں۔

اسی لیے رنبیر سلمان کو ایک آنکھ نہیں بھاتے ہیں، تاہم اس سب میں سلمان اور سنجے کی دوستی ٹوٹی پوئی دکھائی دے رہی تھی، اس کے بعد جلتی پر تیل کا کام کیا سنجے دت نے جب سلمان نے اپنی باڈی گارڈ میں بطور ہیرو کے والد سنجے دت کو لینے کا فیصلہ کیا مگر سنجے دت نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میری عمر اتنی بڑی نہیں ہے کہ میں باپ کا کردار نبھاؤں۔

اور پھر 2011 میں مانیتا کی سالگرہ کی تقریب میں سلمان سنجے کے قریبی دوست بنٹی والا سے لڑ پڑے تھے، جس نے دونوں کو کافی دور کر دیا۔

اس سب میں مادھوری کی سلمان خان سے تو بات چیت ہے، مگر سنجے سے دونوں ایک طرح سے کافی دور ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More