ہر میچ کے بعد صفائی کرنا نہیں بھولتے ۔۔ جاپانی روز میچ کے بعد صفائی کیوں کرتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Nov 24, 2022

صفائی نصف ایمان ہے اور جاپانیوں نے اس جملے کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔ قطر میں فیفا ورلڈکپ کے میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ ان سب میچز میں جاپانی وہ واحد ہیں جو میچ ختم ہونے کے بعد سٹیڈیم کی صفائی اپنے طور سے کرتے ہیں اور لوگوں کے دل جیت رہے ہیں۔

جاپان نے 4 بار ورلڈ چیمپئن رہنے والی جرمنی کو 1-2 سے شکست دی جس کا فینز نے اسٹیڈیم میں پرجوش انداز میںجشن منایا۔ جشن کے بعد جاپانی فینز نےخلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اپنی صفائی ستھرائی کی کی صفائی ستھرائی کرنا شروع کردی۔ جن کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ 4 سال پہلے روس میں ورلڈکپ 2018 میں بلیجیئم سے ٹیم کی شکست کے باوجود بھی جاپانی تماشائیوں نے اسٹیڈیم صاف کرکے سب کا دل جیتا

جاپان میں صاف صفائی کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں گندگی پھیلانے والوں پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ جاپانی سمجھتے ہیں کہ جو قوم کچرا صاف نہیں کرسکتی وہ کامیابی نہیں سمیٹ سکتی یہی وجہ ہے کہ وہ میچ کے بعد سٹیڈیم کی صفائی ضرور کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More