چپل اٹھا کر آخر جائے گا کہا؟ سانپ چپل چوری کر کے تیزی سے بھاگ نکلا ، ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا

ہماری ویب  |  Nov 25, 2022

چپل چور تو آپ سب نے دیکھے ہی ہوں گے مگر اب ایک ایسا چور سامنے آیا ہے جس کے نا تو ہاتھ ہے نہ پیر مگر پھر بھی وہ چپل چرا کر تیزی سے بھاگ نکلا۔

جی ہاں! یہاں بات ہو رہی ہے ایک سانپ کی جو چپل چوری کر کے بھاگ نکلا۔ اب سوشل میڈیا صارفین نے یہ ویڈیو دیکھی تو وہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ سانپ آخر چپل کا کرے گا کیا اور لے کر کس نامعلوم مقام پر جائے گا۔

سانپ کی مزاحیہ حرکت کو ظاہر کرنے والی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا ہے۔

انڈین فاریسٹ سروس (IFS) کی افسر پروین کاسوان نے ٹویٹر پر ایک مختصر ویڈیو شئیر کیجس میں دیکھا گیا کہ ایک سانپ ربڑ کی چپل کو منہ سے پکڑتا ہے اور اپنا سر اونچا کرتے ہی رفو چکر ہوگیا۔

ویڈیو شئیر کرنے والی صارف نے لکھا کہ میں حیران ہوں کہ یہ سانپ اس چپل کے ساتھ کیا کرے گا۔ اس کی کوئی ٹانگیں نہیں ہیں، چپل لے کر کس نامعلوم مقام پر جائے گا؟

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ جب لوگوں کے ایک گروپ نے سانپ کو ان کے گھر کے قریب آتے دیکھا تو ان میں سے ایک نے اپنی گلابی ربڑ کی چپل اس پر پھینکنے کا فیصلہ کیا۔ پھرتیلا جانور سانپ فوری طور پر اپنے منہ میں چپل دباتا ہے اور سر اٹھا کر جلدی سے بھاگ نکلتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر ڈھائی لاکھ سے زیادہ ویوز ملے اور 7,200 سے زیادہ لائکس ملے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More