بچپن سے میری آنکھیں نہیں تھیں پر والدین نے اللہ سے دعا مانگی ۔۔ نابینا لڑکی نے کیسے اعلیٰ ڈگری حاصل کی، آنکھوں کے سامنے بیٹی کی بڑی کامیابی نے گھر والے کو پگھلا دیا، دیکھیں

ہماری ویب  |  Nov 28, 2022

نابینا ہو کر ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی کا 100 سال پرانا ریکارڈ توڑا ہے۔ جی ہاں یہ اعزاز ہے کراچی کی ایک ایسی ہونہار لڑکی کا جس نے بچپن میں ہی بڑے بڑے خواب دوسرے بچوں کی طرح دیکھے۔

مگر اپنی کمزوری کو اس میں حائل نہیں ہونے دیا اور کراچی میں قائم این ای ڈی یونیورسٹی سے انگریزی (لسانیت) میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر لی۔

اس لڑکی کا نام ہے حلیمہ سرور جو کہتی ہیں کہ میں بہت خوش قسمت ہوں جو مجھے اتنے اچھے استاد اور دوست ملے جنہوں نے مجھے اس دنیا میں کبھی احساس ہی نہیں ہونے دیا کہ مجھ میں کوئی کمی ہے۔

بلکہ میرے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلے اس کے علاوہ جس دن انہیں ڈگری ملی اس دن بھی یہی دوست ان کی مدد کرتے رہے۔ یہی نہیں گھر میں بھی والدین نے ہر وہ چیز لے کر دی جس کی میں خواہش کی یا پھر مجھے ضرورت تھی۔

اور تو اور میری تعلیم پر بچپن سے ہی کافی توجہ بھی دی جس کا نتیجہ آج آپ کے سامنے ہے میں نے اپنا اور والدین کا خواب پورا کر لیا۔ یادر رہے کہ یہ صرف کتابیں ہی نہیں پڑھ سکتی بلکہ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ وغیرہ چلانے میں بھی خوب مہارت رکھتی ہیں۔

آخر میں یہاں یہ بھی واضح کرتے چلیں کہ آج کے معاشرے میں حلیمہ ان تمام بچوں کیلئے عظیم مثال ہیں جو پڑھائی پر توجہ نہیں دیتے۔

یا پھر یہ سمجھتے ہیں کہ پرھ کر اس ملک میں کچھ نہیں ہو سکتا کیونکہ جب انسان سچے دل سے اپنے خواب ، اپنی منزل پر پہنچنے کی کوشش کرتا ہے تو اللہ پاک اسے ضرور کامیاب کرتے ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More