بکری کا بچہ چیختا رہا ۔۔ سانپ اسے لے کر تیزی سے بھاگ نکلا ۔۔ ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا

ہماری ویب  |  Nov 28, 2022

سانپ ایک رینگنے والا جانور ہے، اپنی زبان کی مدد سے شکار کی بو تک پہنچنے والا یہ جانور عام طور پر چوہے اور چھوٹے جانوروں کا شکار کرکے اپنی بھوک مٹاتا ہے لیکن بڑے سانپ اکثر اپنے سے کئی گنا بڑے جانوروں کو بھی اپنی خوراک بنالیتے ہیں۔

ویڈیو میں ایک خوفناک سانپ نے بکری کے بچے کو جکڑ رکھا ہے، بکری کا بچہ مدد کیلئے چیخ رہا ہے لیکن سانپ کس کر بکری کے بچے کا دم گھونٹ رہا ہے۔ قریب کھڑی بکریاں بھی سانپ کے خوف سے بچے کی مدد کرنے سے قاصر ہیں۔

اس اثناء میں چند بچے جائے واقعہ پر آتے ہیں اور سانپ کو پکڑ کر بکری کے بچے کی جان بچاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور بکری کے بچے کی چیخ و پکار اور ننھے بچوں کی بہادری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں سانپوں کی بہت سی اقسام پائی جاتی ہیں، کچھ زہریلے بھی ہوتے ہیں۔ کچھ سانپ پانی میں رہتے ہیں تو کچھ زمین پر رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ سانپوں میں اڑنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔

سانپوں میں یہ صلاحیت نہیں ہوتی کہ وہ اپنے نتھنوں کے ذریعے ہوا اندر کھینچ سکیں اور تیزی سے اپنے شکار کی بو سونگھ سکیں۔ ایسا کرنے کے لیے انہیں ایک خصوصی عضو پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ جسے جیکب سنز آرگن یا عضو کہتے ہیں۔

یہ سانپ کے منہ کی اندر کی طرف بالائی سطح کے اندر گہرائی میں پایا جاتا ہے۔ یہ عضو بو یا باس وغیرہ کی شناخت کرتا ہے۔ دو شاخے جیسا سرا رکھنے والی زبان کو بار بار اور تیزی سے اپنے منہ سے نکال کر سانپ بو کو جیکب سنز آرگن تک اس کے ذریعے پہنچاتے ہیں۔

سانپ عام طور پر چوہوں اور دیگر چھوٹے جانوروں کا شکار کرتا ہے لیکن بعض اوقات اپنے سے کئی گنا بڑے جانوروں کا شکار کرکے اس کو سالم نگل جاتاہے اور کئی کئی ہفتوں تک اپنے بل میں رہ کر اس کو ہضم کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More