پہلی بیوی کے انتقال نے اکیلا کر دیا تو پوتے، پوتیوں نے دوسری شادی کروا دی ۔۔ دیکھیں کئی بچوں کے دادا کی دوسری شادی کیسے ہوئی؟

ہماری ویب  |  Dec 01, 2022

مجھے تو لگتا ہے کہ کسی دوسری دنیا میں آ گیا ہوں۔ یہ الفاظ تھے کئی بچوں کے نانا ارو دادا کے ۔ جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ پوتے، پوتیوں نے مل کر اپنے دادا کی شادی کروا دی۔

یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی شوبز اور صحافت کا جانا مانا نام شکیل زاہد صاحب ہیں ۔ یہ کہتے ہیں کہ میری اہلیہ کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد میں 3 سے 4 سال اس غم میں رہا، بچے کہتے بھی تھے کہ آپ شادی کر لیں پر میں ان کی بات نہیں مانتا تھا۔

پر پھر ایک دن میں نے انہیں فیس بک پر دیکھا تو یہ اچھی لگیں کیونکہ یہ لکھاری، ریڈیو آر ۔جے اور اداکاری کا بھی شوق رکھتی تھیں تو میں نے انہیں دوستی کی درخواست فیس بک پر بھیج دی اور یوں کچھ دنوں بعد ہماری کام کے حوالے سے بات چیت ہونے لگی یہی نہیں 3 ماہ بعد میں نے انہیں شادی کیلئے کہا تو یہ مان گئیں۔

اس کے بعد ہم نے اپنے بچوں سے بات کی تو وہ بھی خوش ہوئے اور ڈھول ڈھمکے کے ساتھ ہماری شادی ہوئی جس میں ملک کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

خوبصورت جیون ساتھی ملنے پر شکیل صاحب کہتے ہیں کہ یہ سب اللہ پاک کا کرنا ہے ۔جو آج ہم ایک ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ میری اہلیہ کا میرے بچوں کے ساتھ اب زیادہ پیار و خلوص ہے۔

یہاں آخر میں یہ بھی بتاتے چلیں کہ شادی کی ہر رسم ہوئی جس میں دونوں کسی شہزادے اور شہزادی سے کم نہیں لگ رہے تھے۔ رشتےداروں نے نوٹ نچھاور کیے اور بچے نئی والدہ کے ساتھ اس خوشی کے موقعے پر تصاویر کھینچواتے رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More